Advertisement
علاقائی

لاہور:کنیرڈ کالج فار ویمن میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

تقریب میں روزہ دار موسم (لینٹ اور رمضان) کی مناسبت سے تمام معاون عملے میں نقد تحائف تقسیم کیے گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 20th 2026, 7:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور:کنیرڈ کالج فار ویمن میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

لاہور:کنیرڈ کالج فار ویمن میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس  میں لینٹ اور رمضان کے مقدس روزہ دار موسم کی مناسبت سے مسلم اور مسیحی معاون عملے میں نقد تحائف تقسیم کیے گئے۔

 تقریب پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارم انجم کی قیادت میں منعقد کی گئی، جن کا وژن باہمی احترام اور تنوع کے احترام پر مبنی اخلاقی قیادت کو فروغ دینا ہے۔تقریب میں ڈینز، انتظامی سربراہان اور تمام معاون عملے نے شرکت کی تاکہ اتحاد، روحانی غور و فکر اور خدمت کے جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔

تقریب ایسے موقع پر منعقد ہوئی جب ایش وینزڈے (مسیحی روزوں کے آغاز کا دن) رمضان المبارک کے آغاز سے ایک دن پہلے آیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور بائبل مقدس کی تلاوت سے ہوا، جن میں روزے کو خدا تعالیٰ کی عبادت کے ایک اہم عمل کے طور پر اجاگر کیا گیا۔

اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ارم انجم نے مختلف مذاہب کو جوڑنے والی مشترکہ اقدار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں مذاہب ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے، اور چونکہ ہماری ملازمتیں بھی اسی کی عطا کردہ نعمت ہیں، اس لیے ہمیں اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر ایمانداری سے انجام دینا چاہیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ روزے کے ذریعے حاصل ہونے والی خود ضبطی، نظم و ضبط اور پاکیزگی کی صفات صرف روزوں کے موسم تک محدود نہیں رہنی چاہئیں بلکہ پورا سال ہماری زندگیوں میں نمایاں رہنی چاہئیں۔

تقریب کی ایک نمایاں خصوصیت کالج کے تمام معاون عملے میں نقد تحائف کی تقسیم تھی، جس کے ذریعے ان کی محنت، لگن اور ادارے کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہا گیا۔ یہ اقدام لینٹ اور رمضان دونوں کے جذبۂ شکرگزاری، خدمت اور باہمی خیال رکھنے کی عکاسی کرتا ہے۔

فیکلٹی ممبران اور انتظامی قیادت نے اس تقریب کو بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور کالج میں احترام کی ثقافت کو مضبوط بنانے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

اس حوالے سے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی تقریب کنیرڈ کالج کے اس وسیع تر مشن کے عین مطابق ہے جس کا مقصد ایک ایسی جامع کمیونٹی کی تشکیل ہے جو صرف برداشت یا قبولیت تک محدود نہ ہو بلکہ تنوع کا جشن منائے اور ایسی خواتین قائدین تیار کرے جو معاشرتی ضروریات سے باخبر رہتے ہوئے ان اقدار کو آگے بڑھائیں۔

منتظمین کا مزید کہنا تھا کہ اس نوعیت کی سرگرمیوں کے ذریعے کالج مسلسل تنوع، باہمی احترام اور مشترکہ انسانی اقدار کو فروغ دیتے ہوئے اپنے کیمپس اور معاشرے میں مضبوط تعلقات قائم کر رہا ہے۔

Advertisement
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 13 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 18 گھنٹے قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 4 دن قبل
Advertisement