Advertisement
پاکستان

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع

لاہور : احتساب عدالت نے  منی لانڈرنگ  کیس میں صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف اور حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع کر دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 4 2021، 4:45 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع

تفصیلات کے مطابق  منی لانڈرنگ کیس میں صدر مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز عبوری ضمانت کے معاملے پر ایف آئی اے بینکنگ جرائم کورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پرمسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف جج کی اجازت سے روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ یہ کیس نیب میں دائر کیس کی ہی نقل ہے، میرا رمضان شوگر ملز سے کوئی تعلق نہیں۔میں شوگر مل کا نہ ڈائریکٹر ہوں اور نہ ہی کوئی تنخواہ لیتا ہوں، میں نے وزارتِ اعلیٰ کے دوران جو کام کیئے اس سے شوگر مل کو نقصان ہوا۔  ۔بینکنگ کورٹ کے جج نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ الزام کیا ہے اور تفتیش کس مرحلے پر ہے؟

بینکنگ کورٹ کے جج نے شہباز شریف سے مخاطب ہو کر کہا کہ ایف آئی اے کے پاس یہ کیس 2 ماہ سے زائد عرصے سے ہے، اگر آپ کہتے ہیں کہ یہ نیب کا کیس ہے تو ہائر فورم سے رجوع کریں۔جس پر شہباز شریف کاکہنا تھاکہ ہم کیس فائل کرنے کا سوچ رہے ہیں ۔

دوران سماعت حمزہ شہباز نے عدالت کو بتایا کہ جیل میں قید کے دوران ایف آئی اے مجھ سے تفتیش کرتے رہے، اب گرفتار کرنا چاہتے ہیں، پہلے گرفتار کیوں نہ کیا۔  عدالت نے جاری تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے کہا کہ بتائیں 2 مہینوں میں دو سے چار لائنیں لکھنے کے علاوہ کیا کیا ہے، آپ کی ڈائری تو بتا رہی ہے کہ کچھ بھی نہیں ہورہا، آپ تفتیش مکمل کریں، آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے پیش ہوں۔ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو جلد از جلد تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز اور ان کے والد  شہباز شریف کی رمضان شوگر ملز ریفرنس میں پہلے ہی  لاہور ہائی  کورٹ سے ضمانت ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ قو می احتساب بیورو (نیب) نے 11 جون 2019 کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔11 فروری 2020 کو ، لاہور ہائی کورٹ نے غیر قانونی اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

17 اگست کو نیب نے احتساب عدالت میں شہباز شریف، ان کی اہلیہ، دو بیٹوں، بیٹیوں اور دیگر افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کا 8 ارب روپے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔اس ریفرنس میں مجموعی طور پر 20 لوگوں کو نامزد کیا گیا جس میں 4 منظوری دینے والے یاسر مشتاق، محمد مشتاق، شاہد رفیق اور احمد محمود بھی شامل ہیں۔ تاہم مرکزی ملزمان میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت، ان کے بیٹے حمزہ شہباز (پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر)، سلمان شہباز (مفرور) اور ان کی بیٹیاں رابعہ عمران اور جویریہ علی ہیں۔

ریفرنس میں بنیادی طور پر شہباز شریف پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ اپنے خاندان کے اراکین اور بے نامی دار کے نام پر رکھے ہوئے اثاثوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جن کے پاس اس طرح کے اثاثوں کے حصول کے لیے کوئی وسائل نہیں تھے۔

28 ستمبر 2020 کو قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے بعد تحویل میں لے لیا گیا۔

شہباز شریف کو اس سے قبل رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس کے سلسلے میں 05 اکتوبر 2018 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

11 نومبر 2020 کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کو احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں فرد جرم عائد کی۔  احتساب عدالت نے 26 نومبر کو رابعہ عمران، داماد ہارون یوسف اور بیٹے سلیمان شہباز جبکہ 8 دسمبر کو نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ  نے 24 فروری 2021 کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو   ایک، ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا۔

Advertisement
پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا

  • 2 گھنٹے قبل
ایشیا کپ ہاکی:بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلئیرنس دے دی 

ایشیا کپ ہاکی:بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلئیرنس دے دی 

  • 3 گھنٹے قبل
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام "تھاڈ" فعال

سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام "تھاڈ" فعال

  • 3 گھنٹے قبل
عمران خان نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، علیمہ خان

عمران خان نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، علیمہ خان

  • 3 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا حالیہ تنازع پر آذربائیجان کی مستقل حمایت پر صدر الہام علیوف کا شکریہ

وزیر اعظم کا حالیہ تنازع پر آذربائیجان کی مستقل حمایت پر صدر الہام علیوف کا شکریہ

  • 3 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا کی11سینیٹ نشستوں پر انتخابات کب ہونگے؟  شیڈول جاری

خیبر پختونخوا کی11سینیٹ نشستوں پر انتخابات کب ہونگے؟  شیڈول جاری

  • 3 گھنٹے قبل
 اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم

 اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم

  • 2 گھنٹے قبل
 سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

 سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 گھنٹے قبل
چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ

چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ

  • 3 گھنٹے قبل
  پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف

  پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف

  • 5 گھنٹے قبل
وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد

  • 2 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے  جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش 

دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش 

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement