علاقائی
پنجاب حکومت کا 15ہائی رسک اضلاع میں پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت کا 15ہائی رسک اضلاع میں کوروناپابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں پنجاب کے 15ہائی رسک اضلاع میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
15ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا،خوشاب ،شیخوپورہ، بہاولپور، گوجرانوالہ، رحیم یار خان، گجرات، سیالکوٹ اور بھکر شامل۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد از حد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہرپر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں، ہسپتالوں میں داخل 88فیصد مریض نان ویکسینیٹڈ ہیں،ویکسینیشن ا وراحتیاطی تدابیر پر عمل کے ذریعے ہی وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔
چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ کمشنرز، آرپی اوز جاری کی گئی ہدایات پر عملدرآمدہرصورت یقینی بنائیں، حکومت کیلئے لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ سب سے اہم ہےعوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ نہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
چیف سیکرٹری کی خلاف ورزی کی صورت میں کی جانیوالی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوانے کی ہدایت۔
پاکستان
24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی ہے، فیصل واوڈا
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سب ڈرامہ بازی ہورہی ہے، سابق وفاقی وزیر
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سب ڈرامہ بازی ہورہی ہے لیکن 24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی ہے۔
اسلام آباد میں سینیٹر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی بھی کسی ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کی لیکن بیرون ملک سے پاکستانی معاملات میں مداخلت کی جارہی ہے، دیگر ممالک اپنے کام سے کام رکھیں۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی تو بہت جگہ ہورہی ہے، کوئی آواز کیوں نہیں اٹھاتا، عافیہ صدیقی کے کیس پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی، فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تو کوئی خط نہیں لکھا گیا، کیا امریکا کو پاکستان میں دہشت گردی نظر نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ بتایا جائے پاکستان میں کہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے لیے سب ڈرامہ کررہے ہیں، ہر ماہ کال تبدیل ہوتی رہتی ہے، تاریخ تبدیل ہوئی تو کوئی حیرت نہیں ہوگی، ابھی نومبر میں کال ملی ہے یہ پھر جنوری میں جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈال کر مراعات لی جارہی ہیں اور یہ ان کی آخری کال ہے، اسمبلیوں کو مداخلت روکنے کیلیے فرنٹ فٹ پر کردار ادا کرنا ہوگا، بتایا جائے علی امین گنڈاپور آج کیا پیغام لے کر اڈیالہ گئے۔
سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو کوئی اجازت نہیں دی جائے کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے، یہ ہماری ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان آج یہاں پر کھڑا ہے، آپ تجاویز دیں، مداخلت برادشت نہیں ہوگی۔ بانی کا سودا کرکے پی ٹی آئی رہنما ریلیف مانگ رہے ہیں، یہ اپنے بانی کے لیے مزید مشکلات پیدا کررہے ہیں، پی ٹی آئی میں مخصوص ٹولہ اور ان کے بچے پیسے کمارہے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ 24 نومبر کو ہی کیوں احتجاج کی کال دی کیوں کہ 25 کو عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی تاہم 24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں مل رہی ہے جب کہ جیسے 26ویں ترمیم آئی ویسے ہی 27ویں ترمیم بھی ٹھوک بجاکر ہوجائے گی۔
پاکستان
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کی گئی
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کی گئی جو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی، جس کے مطابق بجلی صارفین سے 8 ارب 72کروڑ روپے کی اضافی وصولیاں کی جائیں گے جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔
نیپرا کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے جبکہ درخواست میں سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس کی مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔ ملک بھر کے بجلی صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.74 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں۔
اس وقت گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ہو رہی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی رواں ماہ ختم ہو جائے گی۔
پاکستان
چینی کی قیمت میں اضافہ ،وزیراعظم کا شوگر ملوں اور ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
وزیراعظم کا شوگر ملوں اور شوگر ڈیلرز کی کیمروں سے نگرانی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کے خلاف ایف آئی اے ، ایف بی آر اور آئی بی کو چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری، غیر دستاویزی سیلز اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے مشترکہ کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر، آئی بی اور ایف آئی اے شوگر سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری کے سدباب کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوگر کرشنگ سیزن شروع ہو رہا ہے لہٰذا شوگر ملز اور ڈیلرز سے جی ایس ٹی کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم کی جانب سے شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ چینی کی ذخیرہ اندوزی نہ ہو سکے اور قیمتوں میں توازن رہے، جبکہ ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل، سگریٹ، سیمنٹ اور مشروبات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں۔
-
دنیا 2 دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
تفریح 23 گھنٹے پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان