شدید سردی کے پیش نظر موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ، تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟
موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث کیا گیا، بچوں کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے، رانا سکندر حیات


لاہور: شدید سردی اور دھند کے پیش نظر صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کر دیا، فیصلے کے تحت اب صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ ان کے سوشل میڈیا پیج پر کیے گئے عوامی سروے کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں اکثریت نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی۔
انہوں نے بتایا کہ عوامی مشاورت کے بعد طلبہ کی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
سروے کے نتائج کے مطابق تقریباً 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کی حمایت کی، جبکہ 13 فیصد افراد نے تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھولنے کے حق میں رائے دی۔
وزیرِ تعلیم کے پول میں 19 جنوری کے حق میں 1 لاکھ 54 ہزار 178 ووٹ کاسٹ ہوئے، جبکہ 12 جنوری کے حق میں 24 ہزار 829 آراء سامنے آئیں۔
رانا سکندرحیات کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث کیا گیا، بچوں کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے، موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن آج دوپہر 3 بجے میٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ کو پہلے ہی بتا دیتا ہوں موسم سرماکی چھٹیوں میں اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔
وزیرِ تعلیم نے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل


