Advertisement
پاکستان

اقوام متحدہ کے امن دستوں کی فوجی مشقیں  "مشترکہ مقصد 2021  "  کا انعقاد

راولپنڈی : اقوام متحدہ کے امن دستوں کی فوجی مشقیں “مشترکہ مقصد 2021 ء” کا انعقاد کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 18th 2021, 6:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اقوام متحدہ کے امن دستوں کی فوجی مشقیں  "مشترکہ مقصد 2021  "  کا انعقاد

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے امن دستوں کی فوجی مشقیں “مشترکہ مقصد2021ء” کا چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کی کیوشن ٹریننگ بیس پر انعقاد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر  کاکہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں کی فوجی مشقوں میں پاکستان، چین، منگولیا اور تھائی لینڈ کے فوجی دستوں نے حصہ لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں کی فوجی مشقوں میں پاکستانی دستوں کی مہارتوں کو تمام شرکاء نے بھرپور انداز میں سراہا ہے۔ آئی ایس پی آر نے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement