جی این این سوشل

تفریح

شلپا شیٹھی کی طلاق ، اہم شخصیت نے بڑی پیشگوئی کردی

شلپا شیٹھی کی طلاق سے متعلق اہم شخصیت نے پیشگوئی  کردی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شلپا شیٹھی کی طلاق سے متعلق  خبرآگئی
شلپا شیٹھی کی طلاق سے متعلق خبرآگئی

بالی وڈ فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف 'کے آر کے' ان دنوں بھارتی فلم انڈسٹری سے متعلق پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں اور اب ان کی جانب   بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی ازدواجی زندگی ختم ہونے سے متعلق اہم پیش گوئی کی گئی ہے۔ کے آر کے نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شلپا شیٹی کے حوالے سے ایک ٹویٹ  میں کہاکہ وہ جلد ہی اپنے شوہر راج کندرا سے طلاق لے لیں گی۔

خیال رہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا آجکل قابل اعتراض فلموں کے کیس میں پولیس کی حراست میں ہیں ۔ اس سے قبل کے آر کے اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کی بھی پیشگوئی کرچکے ہیں لیکن انکی پیشین گوئی سچ ثابت نہیں ہوئی ۔

واضح رہے کہ راج کندرا کو جولائی میں فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس پر شلپاشیٹھی نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ انہیں شوہر کے بزنس کے حوالے سے کوئی علم نہیں اور نہ وہ ان سے آنیوالے پیسوں کے بارے میں جانتی ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا جب سے  کیس میں گرفتار ہوئے ہیں تب سے شلپا شیٹھی کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جا رہی ہیں۔ 

پاکستان

پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں، ایرانی صدر

پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا، ابراہیم رئیسی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں، ایرانی صدر

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تاریخی،تہذیبی،مذہبی اور ثقافتی مراسم ہیں اور دونوں ممالک علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی فیکلٹی اور طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر نے کہا کہ قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیاں علم و تحقیق کے مراکز ہیں اور تعلیم کے شعبے میں مربوط حکمت عملی سے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے کلام کو ایران میں خصوصی پذیرائی حاصل ہے۔ ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ملکوں کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گا۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان اور ایران کا موقف ایک ہے، مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے، مسئلہ فلسطین کا حل صرف مسلم امہ کا نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے اہم ہے، غزہ میں اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا۔انہوں نے پاکستان میں اپنے دورے کے دوران مہمان نوازی اور تواضع کو بھی سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر مملکت

صدر زرداری سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد سے ملاقات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی روابط بڑھا کر پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

ایوان صدر میں ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے، ملک میں سیاحت بالخصوص مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہوں۔ وفد نے صدر مملکت کو ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ اور اس کے فلائٹ آپریشنز کے بارے میں بتایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بھکر کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے، ترجمان سی ٹی ڈی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھکر کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

بھکر کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی، خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بھکر کے قریب سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے ٹیم پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش جاری ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll