30 ستمبر تک ویکسین نہ لگوانے والوں کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈاکٹر فیصل سلطان
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ معمولات زندگی بحالی کے لیے ویکسینیشن لازمی ہے اور 30 ستمبر تک ویکسین نہ لگوانے والوں کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔


اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کا مقابلہ کرنا کٹھن اور مشکل ہے لیکن اب ہمیں اس وبا کے ساتھ جینے کا طریقہ سیکھنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معمولات زندگی بحال کرنے کے لیے ویکسینیشن کروانا لازمی ہے اور عوام پہلی ڈوز لگوانے کے28 دن بعد بلاتاخیر دوسری ڈوز لگوائیں۔
معاون خصوصی نے خبردار کیا کہ 30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی ۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کی جا رہی ہے، اس لیے ہروہ شخص جس نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ اپنی ویکسینیشن مکمل کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کے لئے بھی یہ ویکسین انتہائی محفوظ ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم معمول کی زندگی کی طرف واپس جائیں اور اس کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کرانا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کے بعد یہ ممکن ہو سکتا ہے ہم معمولات زندگی کی طرف لوٹ جائیں اور پابندیوں سے بچنے کے لیے آپ کے لازمی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ویکسین لگوا کر اپنا اور اپنے گھر والوں تحفظ یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں خصوصاً کراچی میں ویکسینیشن کارڈ کے بغیر سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک کراچی میں ویکسینیشن کارڈ کے بغیر سفر کرنے پر 18 مقدمات درج اور 33 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 18 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 3 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 21 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 21 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 6 minutes ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 18 minutes ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago







