وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر پابندیاں سخت کرنے کا عندیہ دے دیا ۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کورونا سے متعلق قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ این سی او سی نے کورونا کیخلاف زبردست کام کیا ہے، این سی او سی کے کام کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔ شیخ رشید نے قوم سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر تک کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگوا لیں ، 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے ، اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 30 ستمبر سے پہلے پہلے ویکسین کی دونوں ڈوز مکمل کر کے اپنے خاندان اور اولاد کو بچائیں اور ملک کی خدمت کریں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ، گزشتہ روز 7 لاکھ 05 ہزار 853 افراد کو کورونا ویکسینز لگائی گئیں۔ این سی او سی کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا ویکسین کی 7 کروڑ 74 لاکھ 37ہزار 397 خوراکیں لگ چکی ہیں ۔
دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 42افراد انتقال کر گئے جبکہ 2ہزار 060 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد27ہزار524 ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ36ہزار888 تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد52ہزار042ہوگئی جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناکے44ہزار980ٹیسٹ کئےگئے ۔

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- ایک دن قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- ایک دن قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 9 گھنٹے قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- ایک دن قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 8 گھنٹے قبل








