چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ روس ، 'امن مشن مشق 2021' کا معائنہ
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے روس کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ’امن مشن 2021ء‘ مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔


پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امن مشن مشق 2021 شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت منعقد ہوئی ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ایس سی او کے رکن ممالک کے چیف آف جنرل اسٹاف کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اجلاس میں افغانستان کی صورتِ حال اور عالمی و علاقائی سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں بین الاقوامی دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے ایس سی او کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔جنرل ندیم رضا نے عالمی امن کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی شراکت پر اظہارِ خیال کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی۔
جنرل ندیم رضا نے روسی فیڈریشن کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ویلری وی گیرا سیموف اور پیپلز لبریشن آرمی چین کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل لی زوچینگ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان روس اور چین کے ساتھ دفاعی تعاون آگے بڑھانے کو بہت اہمیت دیتا ہے، باہمی تعلقات بامقصد،دوررس اسٹریٹجک تعاون کی شکل اختیارکررہےہیں، پاکستان یقین رکھتا ہے کہ بہتر تعاون سے بامعنی اور طویل مدتی اسٹریٹجک تعلقات استوار کریں گے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 days ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 15 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 17 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 19 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 days ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 14 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 14 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 15 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 12 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 17 hours ago





