جہلم:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھی عمران خان کامیاب ہو کر حکومت بنائیں گے، عالمی لیڈرشپ اس وقت عمران خان اور پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کام کر رہے ہیں جبکہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے شہباز شریف سے مشورہ نہیں کریں گے، ان سے مشورہ ایسے ہی ہے جیسے چور سے پوچھیں کہ تفتیشی کون ہونا چاہیئے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں تحریک انصاف نے کلین سوئپ کیا، اگلے لوکل گورنمنٹ انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں ٹکٹ لینے والے لوگ نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے الیکشن لڑنے کیلئے لوگوں کو 5 کروڑ روپے کی آفر کی،ن لیگ اور پیپلزپارٹی ٹوٹی ہوئی اور بکھری ہوئی پارٹیاں ہیں،آنے والا الیکشن مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کیلئے آخری الیکشن ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستانی عوام کے دلوں کی ترجمانی کرتے ہیں،انہوں نےبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو للکارا،کلبھوشن گرفتار ہوا تو نواز شریف نے کہا کہ ایسے تو لوگ آتے جاتے ہیں، ماضی میں بے شرم لوگ پاکستان میں حکمران رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی حالت اشرف غنی جیسی ہے، دونوں ایک جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،دونوں ڈالرز کے بیگ بھر کے باہر چلے گا۔

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 21 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 days ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 18 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 20 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago





