Advertisement

طالبان کی فضائی کمپنیوں سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کی اپیل

گذشتہ ہفتوں کے دوران میں اس ہوائی اڈے کو قطراور ترکی کی تکنیکی ٹیموں کی مدد سے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 27th 2021, 6:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
طالبان کی فضائی کمپنیوں سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کی اپیل

کابل : افغانستان میں طالبان حکومت نے بین الاقوامی فضائی کمپنیوں سے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ طالبان نے ان کمپنیوں کے ساتھ مکمل تعاون کا وعدہ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ کابل ہوائی اڈے پر مسائل حل ہوچکے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقاہربلخی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی معطلی سے بہت سے افغان بیرون ملک پھنس کررہ گئے ہیں اور لوگوں کو کام یا تعلیم کے لیے بیرون ملک سفرپرروانہ ہونے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اس وقت محدود تعداد میں امدادی سامان لے کر آنے والی تجارتی اور مسافر پروازیں چل رہی ہیں لیکن طالبان کے افغان دارالحکومت پر قبضے کے بعد ہزاروں غیرملکیوں اور افغانوں کے افراتفری میں انخلا کے تناظرمیں بیشتر فضائی کمپنیوں نے اپنی تجارتی پروازیں بند کردی تھیں اورانھوں نے اب تک معمول کی تجارتی خدمات دوبارہ شروع نہیں کی ہیں۔

امریکی فوج نے افغانستان سے اپنے مکمل انخلا سے قبل کابل کے حامدکرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مختلف کو نقصان پہنچایا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ فعال نہیں رہا تھا۔تاہم گذشتہ ہفتوں کے دوران میں اس ہوائی اڈے کو قطراور ترکی کی تکنیکی ٹیموں کی مدد سے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

Advertisement
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • 2 days ago
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • 12 hours ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • 7 hours ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • 2 days ago
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • 2 days ago
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 2 days ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • a day ago
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • a day ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • 12 hours ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • 6 hours ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • 7 hours ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • 12 hours ago
Advertisement