جی این این سوشل

پاکستان

شیخ رشید کی نون لیگ میں 3گروپ بننے کی پیش گوئی

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نون لیگ انتشار کا شکار ہو رہی ہے ، (ن) لیگ کے گھر کی باتیں گھر میں رہیں تو اچھی بات ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شیخ رشید کی نون لیگ میں 3گروپ  بننے کی پیش گوئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ   2 سال پہلے کہا تھا "ن" میں سے "م" نکلے گی، "ن" میں سے کچھ اور نکلتا بھی دیکھ رہا ہوں،اب دو کے بجائے  نون لیگ میں 3 گروپ بنیں گے۔  انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں پی ٹی آئی زندہ دفن ہوجائے گی، شہبازشریف کوضمانت دیتےہیں کہ 2023 کے انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے، الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آرہے ہیں جوڈو  کراٹے کا ماحول کم ہورہا ہے، سیاسی طور پر نیا سیاسی ماحول ہوگا، ن لیگ انتشار کا شکار ہو رہی  ہے ، مغلیہ خاندان کی تاریخ بھی سیاسی دشمنی کے انہی واقعات سے بھری پڑی ہے۔

شیخ رشید کاکہنا تھا کہ ملک میں سائبر کرائم میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا،ایک سال میں  ایک لاکھ شکایات آئی ہیں۔ ان کو 2 ارب کا بجٹ جاری کررہے ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ ملک میں 60 کروڑ 61 لاکھ کی ویکسینیشن ہوچکی ہے ، نادرا کو ہدایت کی ہے کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق کوئی غلطی نہ ہو۔ جعلی ویکسی نیشن کے معاملے میں نادرا کا کوئی قصور نہیں،  بلیک لسٹ شناختی کارڈ پر ویکسینیشن کی تحقیقات کررہے ہیں۔ 

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یک سازش کے تحت اس ملک کے شناختی کارڈ،ویکسین اور پاسپورٹ کو بدنام کیا جارہا ہے ، آ ن آرائیول ویزے کی سہولت 50 ممالک سے بڑھا کر 65 کرنے جارہے ہیں ، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی سیکیورٹی کے لئے 15 مزید فیچرز لارہے ہیں، پاکستان خطے میں ای پاسپورٹ جاری کرنے والا پہلا ملک ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ طورخم اور چمن میں آئی وی ایم ایس لگا دیا گیا ہے، آنے جانے والوں کا ڈیٹا اب موجود ہوگا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ دو دن جو اسلام آباد کی سڑکوں پر گولیاں چلی ہیں اس کی وجہ بنی گالہ کی پراپرٹی کے مسائل ہیں، اسلام آباد ایک حساس علاقہ ہے اسلام آباد کو کھلواڑ نہ بنایا جائے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے متعلق انٹرپول سے رابطے میں ہیں جلد اچھی خبریں دیں گے، دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی میں ملوث افراد کو بے نقاب کریں گے۔پاکستان میں ٹی ٹی پی،القائدہ داعش کا خطرہ موجود ہے لیکن فوج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیئے تیار ہے۔ 

جرم

لاہور: آج حج کیلئے روانہ ہونے والاشخص ڈکیتی مزاحمت پر قتل

شعیب والد کےلیے منی چینجر سے سعودی ریال لارہا تھا،پولیس ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: آج حج کیلئے روانہ ہونے والاشخص ڈکیتی مزاحمت پر قتل

لاہور کے علاقے نجف کالونی میں ڈاکوؤں نے حج کیلئے سعودی عرب جانےوالے عازمین حج کو گولی مار کر قتل کر دیاجبکہ اس واقعے میں ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ شعیب والد کےلیے منی چینجر سے سعودی ریال لارہا تھا، جب شعیب گھر واپس پہنچا تو ڈاکوئوں نے اسے روک کر پیسے چھیننے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ جب شعیب نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ان پر اور ان کے والد پر فائرنگ کردی جو دروازہ کھولنے کے لیے باہر آئے تھے۔

اس واقع میں شعیب کو ٹانگ اور ان والد کو سینے میں گولی لگی جنہیں فورا قریبی ہسپتال لے جایا گیا مگر ہسپتال پہنچنے پر ان کے والد کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس نے واقعہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کیلئے سفیر کوہدایت

شہباز شریف کا کرغزستان کے سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ، خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی  کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کیلئے سفیر کوہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر یہ خصوصی طیارہ آج اتوار کی شام بشکیک کرغزستان کے لئے روانہ ہو گا اور رات کو 130 پاکستانی طلباء کو لے کر پاکستان پہنچے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔

وزیراعظم نے پاکستانی سفیر کو ہدایت کی کہ کرغزستان میں موجو تمام پاکستانی طلباء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہا جائے ، زخمی پاکستانی طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لایا جائے، ایسے طلباء جن کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد کرغزستان میں مقیم ہیں ان کی وطن واپسی کا انتظام بھی ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔

پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ امنگازیف المازسے ہوئی اپنی ملاقات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے، کل رات اور آج تشدد کا کوئی نیا واقعہ نہیں ہوا ، سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،

پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلباء بالکل محفوظ ہیں ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حالات معمول پر آنے کے باوجود اگر کوئی پاکستانی طالب علم وطن واپس چاہتا ہے تو اسے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ پاکستانی طلباء آج دو کمرشل پروازوں کے ذریعے بھی کرغزستان سے پاکستان پہنچیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستانی طلبہ پر تشددکا معاملہ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج کرغزستان روانہ ہوں گے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی طلبہ پر تشددکا معاملہ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج کرغزستان روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف نےنائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بشکیک، کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ  وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے۔دونوں وزراء آج خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے۔

نائب وزیرِ اعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار بشکیک میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلباء کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی معاملات کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ روز مسلسل صورت حال کا جائزہ لیتے رہے اور بشکیک میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطے میں رہے جب کہ صورت حال تسلی بخش ہونے کے باوجود پاکستانی طلبہ کو ضروری تعاون اور سہولت کی فراہمی کے لیے یہ وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll