Advertisement
پاکستان

بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ، بی ایل عورتوں بچوں کو استعمال کر رہا ہے، خواجہ آصف

دہشتگرد وں کا مقصد ملک کو عدم استحکام اور معاشی تباہی کی طرف دھکیلنا ہے، مگر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم ناکام بنا دیے ہیں،وزیر دفاع

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 1st 2026, 5:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ، بی ایل عورتوں بچوں کو استعمال کر رہا ہے، خواجہ آصف

سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،کالعدم بی ایل اے کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے جو عورتوںاور بچوں کو استعمال کرتے ہوئے غریب، مزدور اور بے روزگاروں کو نشانہ بناتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے آبائی شہر سیالکوٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے،وطن عزیز ترقی کے سفر پر گامزن ہوچکا ہے، دہشتگرد ہماری سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، گرفتاردہشتگردوں کے بیانات ہندوستان کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کل بلوچستان کے 12شہروں میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، ان 12دہشتگردی کے واقعات میں 2جگہ خواتین بھی ملوث پائی گئیں، کل پسنی میں بھی ایک خودکش حملہ آور نوجوان بچی پائی گئی ہے، ہوسکتا ہے مارے گئے دہشتگردوں کی تعداد مزید بڑھے، ہمارے 11جوانوں کی شہادتیں ہوئیں، جبکہ پچھلے دودن میں 100سے زائد دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے اور بی وائے سی لاپتہ افراد کا بھی بیانیہ بناتی ہے، زیادہ تر لاپتہ افراد بی ایل اے سمیت دہشتگرد تنظیموں کے ارکان ہیں، یہ ٹوٹل فراڈ ہے صرف ایک بیانیہ بنایا گیا ہے، اب یہ چھوٹے بچوں اورخواتین کو بھی استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام اور معاشی تباہی کی طرف دھکیلنا ہے، مگر سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم ناکام بنا دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشتگردوں کے بیانات اور انٹیلی جنس رپورٹس بھارت کی جانب واضح اشارہ کرتی ہیں، جبکہ دہشتگردوں کے روابط بھی بھارت اور افغانستان سے ملتے ہیں،حالیہ دنوں میں بلوچستان میں دہشتگردی کے بارہ مختلف واقعات پیش آئے، جن میں نوشکی اور دالبندین میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ بڑا رقبہ ہونے کی وجہ سے دہشتگردوں کو بلوچستان میں کارروائی میں آسانی ہوتی ہے، سکیورٹی فورسز کلیئرنس آپریشن میں مصروف ہیں، ان لوگوں نے انسانی حقوق کا بھی لبادہ اوڑھا ہوا ہے، بھارتی سہولت کاروں کو بھی وہیں پہنچائیں گے جہاں دہشتگردوں کو پہنچایا۔

Advertisement
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
Advertisement