اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے آرمی چیف سے خوشگوار اور قریبی تعلقات ہیں،جو بھی صورتحال ہوبات چیت سے طے ہو جاتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سمجھتےہیں تاریخ میں کبھی سول ملٹری تعلقات اتنے اچھے نہیں رہے جتنے آج ہیں،اس کا کریڈٹ آرمی چیف کوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جنھوں نے ہمیشہ جمہوریت اور سول حکومت کو ادارہ جاتی سپورٹ فراہم کی،پورے پاکستان کو جو وقارعزیز ہے،یہی جذبہ برقرار رہے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے متعلق معاملات طے پا چکے ہیں،ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی جلدہو جائے گی،سول ملٹری دونوں فریقین میں اس پر اتفاق ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے مسئلے پر وزیراعظم نے بات کی،مہنگائی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نئی معاشی پالیسی بنائی ہے، انشااللہ نومبر سے تین بڑے پروگرام لانچ کرنے جا رہےہیں، صحت کارڈ، کسان کارڈ اور حساس کارڈ کے منصوبے لانچ کیے جائینگے،پنجاب میں ہر خاندان کو صحت کارڈ دیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کیلئےویزا سہولت آسان کر دی،افغانستان کیساتھ تجارت کو بھی بڑھایا،چاہتے ہیں دنیا بھی افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے،افغانستان عدم استحکام کا شکار ہوتا ہے توانتہا پسند گروہوں کے فعال ہونے کا خدشہ ہے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 6 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 9 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 11 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 10 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 6 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago



