جی این این سوشل

تجارت

روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق آج بھی انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 پیسے بڑھ کر 171 روپے 20 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ10 پیسے بڑھ کر 172 روپے ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر30 پیسے مہنگاہوکر 171 روپے 4 پیسے پربند ہوا تھا اور یہ انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح تھی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر60 پیسے مہنگاہوکر171 روپے60 پیسے پر بند ہوتھا۔

 

 

علاقائی

پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے سکولوں  میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا، پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کر دیا۔

موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 14 اگست 2024 کو ختم ہوں گی۔ توقع ہے کہ محکمہ تعلیم اس حوالے سے آئندہ چند دنوں  میں نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کے محکمہ تعلیم نے تعطیلات کا ابتدائی شیڈول بھی تیار کر لیا ہے۔

دوسری جانب سندھ میں بھی گرمی کی شدت میں بہت انتہاء اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے تعطیلات کے حوالے سے جلد اعلان پر غور شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں پنجاب سے پہلے موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا دورہ آذربائیجان، منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس نامزد

جسٹس منیب اختر کل ہی بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا  دورہ  آذربائیجان،  منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس نامزد

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل آٹھ روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہوں گے، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہونگے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 25 مئی تک غیر ملکی دورے پر ملک سے باہر ہوں گے۔ اس دوران جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اس سلسلے میں جسٹس منیب اختر کل ہی بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں صبح ساڑھے 10 بجے منعقد ہوگی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء بھی شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ اس دوران وہ اکانومک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) ممالک کی چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

تائیوان پارلیمنٹ میں اراکین دست و گریباں ، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش

پارلیمنٹ میں اصلاحات کے حوالے سے اراکین میں تلخی پیدا ہوئی اور پھر قانون دان دست و گریباں ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تائیوان پارلیمنٹ میں اراکین دست و گریباں ، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش

تائیوان پارلیمنٹ میں اراکین دست و گریباں ہوگئے، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔

جمعے کے روز پارلیمنٹ میں اصلاحات کے حوالے سے اراکین میں تلخی پیدا ہوئی اور پھر قانون دان دست و گریباں ہوگئے۔

افراتفری کے دوران بعض ارکان اسپیکر کی نشست کے ارد گرد جمع ہو گئے، کچھ نشستوں پر چڑھ گئے۔ پورا ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔

ارکان نے فری اسٹائل ریسلنگ کی طرح ایک دوسرے کو دھکے دیئے۔

واضح رہے کہ تائیوان کے نو منتخب صدر لائی چنگتی نے جنوری میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن ان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکی ہے۔

حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کومنتانگ (کے ایم ٹی) کے پاس ڈی پی پی سے زیادہ نشستیں ہیں لیکن وہ اپنے بل بوتے پر اکثریت حکومت بنانے کے لیے کافی نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll