اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور صدر سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل سیکرٹری اور صدرسلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی جارحیت اور انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے اپنے خط میں اِس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت سات دہائیوں سے زائد عرصے سے مقبوضہ وادی کے عوام کو حق خودارادیت دینے سے انکاری ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ بھارت کے پانچ اگست 2019کے غیر قانونی او ر یکطرفہ اقدامات مقبوضہ علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی جاری مہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں او ر عالمی قانون ،خاص طور پر چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے پاکستان کو بدنام کرنے اور کشمیر کی تحریک کو دبانے کیلئے بے بنیاد الزامات کے تحت کارروائی کرنے کے ناپاک بھارتی عزائم سے بھی عالمی برادری کو خبر دار کیا۔
انہوں نے اس امر کا بھی اعادہ کیا کہ یہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پانچ اگست دو ہزار اُنیس کے بعد سے کیے جانے والے یکطرفہ اورغیر قانونی اقدامات واپس لے کر اور اِس مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں کو روک کر تعمیر ی مذاکرات کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرے۔ خط میں مسئلہ کشمیر کے کشمیری امنگوں، اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق حل پر بھی زور دیا گیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم کی صدر سلامتی کونسل سے ملاقات ہوئی ، پاکستانی مستقل مندوب نے وزیر خارجہ کا خط باضابطہ صدر سلامتی کونسل ایم کیمانی کے سپرد کیا۔

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 10 مسافر جاں بحق ،پاک فوج اور بحریہ کی فوری امدادی کارروائیاں
- 17 گھنٹے قبل

کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار،پولیس کا دعویٰ
- 17 گھنٹے قبل

مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کی پروفائلنگ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور منظم ہراسانی ہے،دفتر خارجہ
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ، دفاعی شراکت داری مزید مستحکم
- 12 گھنٹے قبل

سری لنکن بلے باز نے انڈر 19ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
- 14 گھنٹے قبل

سوات: کھیلتے ہوئے دستی بم پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5سالہ بہن زخمی
- 15 گھنٹے قبل

ایک روز کے اضافے کے بعد سوناآج پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

سرگودھا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 17 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر ایاز صادق
- 16 گھنٹے قبل

پی ایف یو سی کے وفدکا یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ، طلبا کے نفسیاتی مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا،ایرانی وزارت خارجہ
- 13 گھنٹے قبل












