جی این این سوشل

علاقائی

وزیر اعلی پنجاب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ہوئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی ہے، باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اورامن عامہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ  معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا پاکستان کی جیت ہے،  پاکستان کیلئے سب نے اجتماعی بصیرت کا مظاہرہ کیا،  تحریک انصاف کی حکومت سب سے پہلے پاکستان کے مفادات کو ترجیح دیتی ہے،  موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے،  حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور مزید بہتر ہوں گے۔ پنجاب میں امن و عامہ کی صورتحال بہتر ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ  اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی سے معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا،  پنجاب سمیت ملک میں امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے،  موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں۔

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج ،100 انڈیکس 84 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن (پیر کو) پی ایس ایکس میں 197 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سٹاک ایکسچینج ،100 انڈیکس 84 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح  عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور 100 انڈیکس 84 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن (پیر کو) پی ایس ایکس میں 197 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 83729 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں بازار حصص میں کاروبار میں مسلسل تیزی دیکھی گئی اور گزشتہ ہفتے ہونے والی پیش رفت کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے باعث پی ایس ایکس میں تیزی کی سطح 276 پوائنٹس کو چھو گئی جس سے 100 انڈیکس 83808 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 584 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 84 ہزار پوائنٹس کی سطح کو بھی عبور کر کے 84116 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کا اختتام بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کراچی حملے کے مرتکب پاکستانی نہیں بلکہ ملک کے کھلے دشمن ہیں، شہباز شریف

پاکستان میں اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی حملے  کے مرتکب پاکستانی نہیں بلکہ ملک کے کھلے دشمن ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کراچی واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کے مرتکب پاکستانی نہیں بلکہ ملک کے کھلے دشمن ہیں، کراچی میں چینی شہریوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے.

شوسل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ رات ہونے والے المناک واقعے پر غمزدہ ہیں، جس کے نتیجے میں دو قیمتی چینی جانیں ضائع ہوئیں اور ایک زخمی ہوا، اس گھناؤنے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیراعظم نے دھماکےمیں ہلاک چینی باشندوں کے اہلخانہ، چین کی قیادت اور عوام سے دلی اظہار تعزیت کیا جب کہ دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دھماکے میں ملوث عناصرپاکستانی نہیں ہوسکتے یہ پاکستان کے دشمن ہیں، دھماکےکی تحقیقات جاری ہیں، ان عناصرکو انصاف کےکٹہرے میں لایاجائےگا۔ 

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان چینی دوستوں کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے، چینی دوستوں کی سکیورٹی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائےگی۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

گلوکار عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان 77 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

گلوکار کی مداحوں سے ایصاک ثواب کے لیے دعا کی اپیل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گلوکار عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان 77 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

گلوکار عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان 77 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

عدنان سمیع نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ میں انتہائی دکھ کے ساتھ اپنی پیاری والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم گہرے غم اور صدمے سے دوچار ہیں، وہ ایک شاندار شخصیت کی مالک خاتون تھی جنہوں نے ہر اس شخص کو محبت اور خوشی دی جن سے ان کا رابطہ ہوا۔ ہم ان کی بہت زیادہ کمی محسوس کریں گے، براہ کرم ان کی روح کے ایصاک ثواب کے لیے دعا فرمائیں۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ADNAN SAMI (@adnansamiworld)

عدنان سمیع نے دعا کی کہ اللہ پاک ہماری پیاری ماں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین۔

سمیع نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کی تاریخ پیدائش 1947 درج ہے۔

واضح رہے کہ عدنان سمیع نے سال 2015 میں بھارتی شہریت حاصل کرلی تھی، وہ شہریت حاصل کرنے سے پہلے بھی کئی سال تک کام کے سلسلے میں بھارت میں ہی مقیم رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll