جی این این سوشل

دنیا

اسرائیل کے شام پر میزائل حملے

دمشق: اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے  کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد میزائلوں سے فضائی حملہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیل کے شام پر میزائل حملے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں اسرائیل نے کئی میزائل داغے ہیں ،تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ اہداف ایران کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کے فوجی ٹھکانے اور اسلحہ ڈپو تھے۔

گذشتہ ہفتے کے روز بھی اسرائیل نے شامی دارالحکومت کے مضافات کی طرف میزائل داغے تھے، جنہیں شام کے فضائی دفاع نے روک دیا تھا۔

14 اکتوبر کو وسطی شام میں ایرانی ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائی حملے میں شامی حکومت کے اتحادی نو جنگجو بھی مارے گئے۔ یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب شام نے اسرائیل پر ملک کے جنوب میں حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

شام میں ایران کے بڑھتے ہوئے علاقائی اثر و رسوخ اور فوجی موجودگی سے گھبرا کر اسرائیل نے گزشتہ برسوں میں شام میں سینکڑوں حملے کیے ہیں لیکن شاذ و نادر ہی ایسی کارروائیوں کو تسلیم کرتے ہیں یا ان پر بات کرتے ہیں۔

پاکستان

5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کے دوران گرفتارپی ٹی آئی رہنما مقدمے سے ڈسچارج

پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزام بظاہر درست نہیں، عدالت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کے دوران گرفتارپی ٹی آئی رہنما  مقدمے سے ڈسچارج

جوڈیشل مجسٹریٹ نے 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کے دوران ہنگاموں میں گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 17 کارکنان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے 17 افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا، مسرت جمشید چیمہ، رائے محمد علی سمیت دیگر کو مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ پولیس نے ڈنڈے برآمد کرنے اور تفتیش کے لیے 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جسمانی ریمانڈ کی درخواست کے ساتھ کوئی ایم ایل سی موجود نہیں، تفتیشی افسر بھی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزام بظاہر درست نہیں، پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، تمام گرفتار افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، گرفتار افراد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کر دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

میانوالی کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 8 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میانوالی کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

میانوالی کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال کے قریب انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 8 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد میانوالی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی کراچی میں چینی شہریوں پر حملے کی مذمت ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم

چینی اور پاکستانی دونوں متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی کراچی میں چینی شہریوں پر حملے کی مذمت ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم

کراچی میں چینی شہریوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 2 چینی انجینئرز کی جانیں گئیں اور ایک زخمی ہوا۔ ہم چینی اور پاکستانی دونوں متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جب کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی یہ کارروائی پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی پر بھی حملہ ہے، ہم اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مجید بریگیڈ اس بزدلانہ حملے ذامہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کےلئے پرعزم ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین قریبی شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں، وزارت خارجہ ہم آہنگی اور سہولت کے لیے چینی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے،پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور پاکستان میں اداروں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں رات گئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 غیر ملکی سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوگئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll