عائشہ کا کہنا تھا کہ خان بابا واہ کینٹ ٹیکسلاکا رہائشی اورانایہ کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنارکھاہے، ملزم ریمبو 10 لاکھ روپے بلیک میل کرکے لے چکا ہے،


لاہور : گریٹر اقبال پارک ہراسگی کیس میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کا کہنا ہے کہ ریمبو نے خان بابا کے ساتھ مل کر بلیک میل کیا، خان بابا واہ کینٹ ٹیکسلا کا رہائشی اورانایہ کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک ہراسگی کیس میں متاثرہ خاتون عائشہ نے بیان ریکارڈ کرا دیا، متاثرہ خاتون نے ایف آئی اے کو بیان میں کہا ہے کہ ریمبو نے منگیتر کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو پر بلیک میل کیا، ریمبو نے خان بابا کے ساتھ مل کر بلیک میل کیا۔
عائشہ کا کہنا تھا کہ خان بابا واہ کینٹ ٹیکسلاکا رہائشی اورانایہ کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنارکھاہے، ملزم ریمبو 10 لاکھ روپے بلیک میل کرکے لے چکا ہے،
ایف آئی اے ذرائع نے کہا ہے کہ عائشہ ایف آئی اے کو بلیک میلنگ سے متعلق ثبوت نہ دےسکی جبکہ 10 لاکھ سے متعلق بھی کوئی ثبوت تاحال نہیں دیا گیا۔
یاد رہے عائشہ نے ایک ماہ قبل ریمبو کیخلاف درخواست دی تھی ، متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے ساتھی ریمبو کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں، ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا۔
عائشہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ریمبو بلیک میل کرکے 10لاکھ روپے لے چکا ہے، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی، ریمبو ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔
خیال رہے 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد اور جنسی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 20 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 19 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 19 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 20 hours ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 21 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 16 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago




