Advertisement
پاکستان

توہین عدالت کیس : رانا شمیم پر فردجرم عائد کرنے کی کارروائی 20دسمبر تک ملتوی 

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج رانا شمیم توہین عدالت کیس میں فرد جرم کا فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے تمام فریقین کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 13th 2021, 5:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
توہین عدالت کیس : رانا شمیم پر فردجرم عائد کرنے کی کارروائی 20دسمبر تک ملتوی 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں راناشمیم بیان حلفی کیس کی سماعت ہوئی ، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم اور میر شکیل الرحمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ اٹارنی جنرل خالد جاوید ،ایڈوکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی ، عامر غوری ،صحافی انصار عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے بتایا کہ رانا شمیم نے درخواست میں کہا اصلی بیان حلفی  نواسے نے بھیجناہے، درخواست کے مطابق بیان حلفی 3دن میں آتا ہے، جس پر عدالت نے کہا کسی کی ذاتی دستاویز شائع کرنا توقانون کی خلاف ورزی ہے۔

سیکریٹری پی ایف یوجے ناصر زیدی نے کہا کہ تاخیر بہت تلخ ہےجو کچھ یہاں ہوا ہے یا ہورہا ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مجھے تاریخ سے نہیں اس کیس سےغرض ہے، میں یہاں کوئی سیاسی تقریر نہیں سنوں گا، میری عدالت پر سوال اٹھایا گیا میں اس کا ذمہ دار ہوں ۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ آپ سب نےبھی توکوڑے کھائے وہ بھی توتلخ حقیقت ہے، صرف اتنا بتائیں کہ یہ خبر صحافتی قوانین کے خلاف ہے یانہیں۔

اس دوران عدالت کو جمع کرائی گئی رانا شمیم کی درخواست اٹارنی جنرل کو دکھائی گئی ، عدالت نے کہا رانا شمیم نے تحریری جواب میں کہا تھا کہ یہ ذاتی دستاویزات تھی، جس پر چیف جسٹس نے صحافی ناصرزیدی سے استفسار کیا کیا ذاتی دستاویزشائع ہوسکتی ہے ؟ بین الاقوامی سطح پر میڈیا کے قوانین موجود ہیں، تو صحافی ناصر زیدی کا کہنا تھا کہ صحافی کا کام یہ ہے کہ وہ ہمیشہ حقائق کو بیان کرے۔

اٹارنی جنرل نے رانا شمیم کا تحریری جواب عدالت کو پڑھ کر سنایا اور کہا رانا شمیم نے خود کہا میں میڈیا میں شائع نہیں کرنا چاہتا تھا، بیان حلفی میڈیا میں شائع کیسے ہوا رانا شمیم ہی خودبتا سکتےہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ فریقین پر فرد جرم عائد کی جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ایک اخبار کی خبر نے عوام کے دلوں میں وہم پیدا کیا ،  انصار عباسی کی جھوٹی خبر نے سچ کو جھوٹا کر دیا، اب سچ جھوٹ ہوگیا اور عوام کوجھوٹ سچ لگنے لگا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس عالمی عدالت انصاف کےفیصلےپرعملدرآمد کا کیس ہے، رانا شمیم کہتےہیں کہ بیان حلفی کونوٹری پبلک منظرعام پر لایا، کیا ہم اٹارنی جنرل سے معاونت لیکر نوٹری پبلک کو نوٹس کریں ۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا صحافت میں آپ کسی کےایڈمنسٹریشن آف جسٹس میں مداخلت کرینگے؟ ایسا نہیں ہوتا کوئی 3سال بعد زندہ ہواورعدلیہ پرکوئی بھی بات کرے، آپ سمجھتے ہیں خبر ٹھیک ہے تو، بین الاقوامی قوانین سےسمجھائیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ بین الاقوامی صحافی کا نام دیں ،عدالتی معاون قرار دیکر رائے لیں گے، مجھے آپ پر اعتماد ہے آپ ہی عدالت کو مطمئن کریں، عدالت پرلوگوں کی  بد اعتمادی آئے یہ برداشت نہیں کروں گا۔

آپ کہتے ہیں ایسا تو ہوتا آیا ہےتوواضح کردیں ، یہ ہائیکورٹ ہے، مجھےقانون ،تاریخ سے بتائے اسلام آباد ہائیکورٹ کےججزکا بتائیں، یہ ہائیکورٹ اوریہاں احتساب میراہوگا،سب کی ذمہ داری میری ہے، کوئی جج اسٹیک ہولڈر نہیں، تمام ججز احتساب کیلئے تیار ہیں۔

دوران سماعت رانا شمیم چیف جسٹس ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا رانا شمیم آپ کے وکیل کہاں ہیں ، جس پر رانا شمیم نے بتایا وکیل راستے میں ہیں ،پہنچنےوالے ہیں۔

چیف جسٹس نے انصار عباسی سے مکالمے میں کہا کہ نہ آپ اہم ہے اور نہ ہم، سب سے زیادہ یہاں کے عوام اور سائلین اہم ہیں، فردوس عاشق توہین عدالت کیس میں اپنے لئے اسٹینڈرڈ طے کئے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ انصار عباسی اور رانا شمیم کے بیانات میں واضح فرق ہے ، رانا شمیم کے بیان حلفی پر انصار عباسی کاؤنٹربیان حلفی جمع کرائیں، جس پر عدالت کا انصار عباسی سے کہنا تھا کہ آپ نے اورکچھ نہیں کرنا بس عدالت کو مطمئن کرنا ہے، مطمئن کریں خبر قانون کے مطابق ہے یا نہیں۔

عدالت کی انصار عباسی کو شائع شدہ خبر پڑھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا آپ نے جو بھی بتانا ہے بیان حلفی جمع کرائیں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہےکہ  لوگوں کا اس عدالت پر اعتماد بحال ہو ،کسی خبر سے لوگوں کا عدالت پر اعتماد اٹھ جائےناقابل برداشت ہوگا۔

چیف جسٹس نے ناصرزیدی سے استفسار کیا کہ بتائیں کیا میری عدالت کا کوئی قصورہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورٹ رپورٹرز کے پروفیشنلزم کابھی حوالہ دیتے ہوئے کہا وکلاء اور کورٹ رپورٹرز سے کچھ نہیں چھپا، ان کوچیزوں کا پتہ ہے۔

عدالتی معاون ناصر زیدی نے عدالت کو درگزر کرنے کا عندیہ دیا ، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آج یہاں روکا گیا تو یہ سلسلہ چلتارہےگا ،عوام بد اعتماد ہوں گے ، میرےخلاف پروپیگنڈا کیا گیا مگر میں نے کبھی پرواہ نہیں کی، یہاں میری ذات کانہیں میری عدالت کامعاملہ ہے۔

عدالت نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم توہین عدالت کیس میں فرد جرم کا فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے  تمام فریقین کو کاؤنٹر بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی ، اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئندہ سماعت تک راناشمیم کااصلی بیان حلفی عدالت پہنچ جائے گا۔

بعد ازاں اسلام آبادہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

خیال رہے گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کو  بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے توہین عدالت کیس میں پیر تک اصل بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

معاملے کا پس منظر 

گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

بعد ازاں رپورٹ کی اشاعت کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے معاملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے معاملے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا ۔

30 نومبر کو رانا شمیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنا ہی بیانِ حلفی نہیں دیکھا جس میں انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف الزامات عائد کیے تھے۔

عدالت نے رانا شمیم کو 7 دسمبر کو اصل بیان حلفی پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 17 گھنٹے قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 12 گھنٹے قبل
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 2 دن قبل
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 2 دن قبل
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 12 گھنٹے قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 2 دن قبل
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 2 دن قبل
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 3 دن قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • ایک دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 17 گھنٹے قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement