لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہےہیں، ہماری پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہورمیں پیپلزپارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے، لاہورکے عوام بھی ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔ وہاں پر کارکنوں کا جذبہ بہت اچھا لگا،عوام سمجھتے ہیں مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 1970سے پیپلزپارٹی گھر بنا رہی تھی، یہ لوگ تو غریبوں کے سرسے چھت چھین رہے ہیں۔ وفاقی حکومت، خیبرپختونخوا، پنجاب کو چیلنج کرتا ہوں ایک سرکاری ہسپتال دکھا دیں جو این آئی سی وی ڈی ہسپتال کا مقابلہ کرسکے، جانتے ہیں ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کراچی جیسے شہر کو ٹرانسپورٹ کی مزید ضرورت ہے، پیپلزپارٹی بس نہیں دے سکی تو کوئی اور جماعت بھی نہیں دے سکی، انشااللہ جنوری تک انٹرسٹی بس سروس شروع ہوجائے گی، انٹرسٹی بس سروس کی گرین لائن بس سے زیادہ ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری ملکی تاریخ کا سب سے طاقتور صدرتھا جس نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے، اپوزیشن جماعتوں نے بلدیاتی قانون پر تنقید کی، مثبت تنقید کرنا جائزہے لیکن حقائق سے ہٹ کر نہیں، ہمیں کالا قانون کہنے والے لاہورمیں مرضی کا قانون لارہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ہم لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں کو اختیارات دے رہے ہیں۔ لوکل باڈی الیکشن میں عوام صرف تیرکا ساتھ دیں گے۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 20 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 17 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 17 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 21 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago



