جی این این سوشل

پاکستان

سینیٹ الیکشن 2021، پی ڈی ایم کے امیدواریوسف رضا گیلانی نے میدان مارلیا

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات 2021 میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے امیدوارحفیظ شیخ کو شکست دے دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سینیٹ الیکشن 2021، پی ڈی ایم کے  امیدواریوسف رضا گیلانی  نے میدان مارلیا
سینیٹ الیکشن 2021، پی ڈی ایم کے امیدواریوسف رضا گیلانی نے میدان مارلیا

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات 2021 میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی  نے پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی ) کے امیدوارحفیظ شیخ  کو شکست دے دی۔ حفیظ شیخ نے  یوسف رضا گیلانی کو نشست پر جا کر مبارکباد دی۔

سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ قومی اسمبلی  میں 341 میں سے 340 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا جس کے بعد ریٹرننگ افسر نےرولز کے مطابق ان کا 5 بجے تک انتظار کیا۔

 سینیٹ انتخابات کا سب سے بڑا معرکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہوا جہاں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ ایک دوسرے کے مدمقابل تھے۔ حکومتی اتحاد کے پاس 181 جب کہ اپوزیشن نشستوں پر موجود جماعتوں کے پاس 160 نشستیں تھیں   ۔سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی ایک جنرل اورایک خاتون کی نشست پر مقابلہ ہوا۔

پاکستان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر، تاریخ پر مشاورت جاری

شیڈول طے ہونے پر میڈیا کو حتمی تاریخ سے آگاہ کیا جائے گا، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ایک ماہ سے زائد مدت کے لیے موخر ہو گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دورے کی تاریخ پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ وہ 19 مئی کو پاکستان کے دوروزہ دورے پر آئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ دورہ اس وقت تک موخر ہو گیا ہے جب تک کہ فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کر لیتے۔

ذرائع کے مطابق اب جب دورہ ہوگا تو حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، شیڈول طے ہونے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی ، اس دعوت کو سعودی ولی عہد نے قبول بھی کر لیا تھا۔

اعلیٰ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے سعودی ولی عہد حج اور عید الاضحی کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کریں، دورے کا شیڈول بھی عید کے بعد ہی دونوں ممالک جاری کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ گاڑیوں اور پارک لین ریفرنسز:صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا

احتساب عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف کارروائی روک دی، تحریری فیصلہ جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ گاڑیوں اور پارک لین ریفرنسز:صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا

احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا۔

 عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف کارروائی روک دی۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری کی نیب کیسز میں صدارتی استثنیٰ کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب تک آصف علی زرداری صدر مملکت ہیں، ان کے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔آصف علی زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت درخواست دائر کی گئی، درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آصف زرداری جب تک صدر مملکت ہیں کیسز کی کرمنل کارروائی جاری نہیں رہ سکتی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ان درخواستوں پر کوئی بھی اعتراض نہیں کیا گیا اور نہ ہی مخالفت کی گئی، آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف کوئی کیس نہیں ہوسکتا اور نہ  کوئی کارروائی جاری رہ سکتی ہے۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی کیسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل کرنے کی درخواستیں منظورلیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد منظور

جنرل اسمبلی میں قرار داد کے حق میں 143 اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے جس میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد منظور کر لی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو اقوام متحدہ کامکمل رکن بننے کے لئے اہلیت تسلیم کرتے ہوئے اس کی حمایت کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو سفارش کی ہے کہ وہ فلسطین کے اقوام متحدہ کے مستقل رکن بننے کی قرار داد کی حمایت کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل اسمبلی میں قرار داد کے حق میں 143 اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے جس میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔

اس قرارداد میں 25 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ یہ 25 ممالک اس ووٹنگ میں غیر حاضر رہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے ووٹنگ سے قبل جنرل اسمبلی کو بتایا کہ ہم امن چاہتے ہیں ، ہم آزادی چاہتے ہیں۔حمایت میں ووٹ فلسطینی وجود کیلئے ووٹ ہے، یہ کسی بھی ریاست کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ امن کے لئے سرمایہ کاری ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں موقف اپنایا گیا ہے کہ یو این چارٹر کے آرٹیکل چار کے مطابق فلسطین اقوام متحدہ کی رکنیت کا مکمل اہل ہے، اس لیے سلامتی کونسل فلسطین کی رکنیت سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

اس ووٹنگ میں فلسطینیوں کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت نہیں بلکہ فلسطین کو اقوام کا مستقل رکن بننے کا اہل تسلیم کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطین، جنرل اسمبلی کی ووٹنگ کے بعد اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لیے دباؤ جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد کی منظوری سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا فلسطینی عوام کے حقوق اور آزادی کے ساتھ اور اسرائیل کے قبضے کے خلاف کھڑی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll