Advertisement
پاکستان

’گیس 9فیصد ہرسال کم  ہورہی  ہے، یہی صورتحال رہی تو چند سالوں میں  گیس نہیں رہےگی ‘ 

اسلام آباد: وزیر  اطلاعات فوادچودھری کا کہنا ہے کہ گیس 9فیصد ہرسال کم  ہورہی  ہے، یہی صورتحال رہی تو چند سالوں میں  گیس نہیں رہےگی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 14th 2021, 9:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
’گیس 9فیصد ہرسال کم  ہورہی  ہے، یہی صورتحال رہی تو چند سالوں میں  گیس نہیں رہےگی ‘ 

وفاقی وزیر  اطلاعات فوادچودھری نے کابینہ اجلاس پر میڈیابریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، وفاقی کابینہ اجلاس میں ای وی ایم پر بات ہوئی ،  ای وی ایم   کامعاملہ پیپلزپارٹی نے 2012میں اٹھایاتھا، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ شرائط پرمبنی ٹینڈر  جار ی کرے۔انہوں نے کہا کہ  ای وی ایم   کامعاملہ  سابق صدرآصف زرداری نے ہی اٹھا یاتھا،  نواز شریف نے بھی 2016میں ای وی ایم کاتقاضاکیا،  لوگوں کوپتا چل جائے گاکہ ای وی ایم پر  الیکشن محفوظ ہیں،  ای وی ایم    سےمتعلق تمام سیاسی جماعتوں کومثبت کردار  اداکرناچاہیے۔

فوادچودھری نے کہا کہ  وفاقی کابینہ نے گوادر کےمعاملات پر بھی  بات کی،  وزیراعظم گوادر احتجاج پر پہلے ہی نوٹس لے چکے ہیں،  اسدعمر اور زبیدہ جلال مظاہرین سے گفتگوکریں گے،  500ارب کاسدرن بلوچستان کیلئے پیکیج کااعلان کیاجاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ  ٹماٹر ،مرغی اور آلو کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،زرعی ملک ہونے کے باوجوددالیں باہر کے ملک سے منگواناپڑتی ہیں،  اشیائے خوردونوش میں ہماراملک خطے کے تمام ممالک میں سب سے سستا ہے،  سندھ میں آٹاپورے ملک کے مقابلےمیں مہنگامل رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  گیس  کےمسئلے کے باوجودکھاد کے معاملے کوبہترین اندازمیں حل کیاگیا،  ریکارڈ فصلوں کی وجہ سے400ارب روپےکسانوں کی آمدن میں اضافہ ہوا،  شہروں کوسبسڈائزگیس مل رہی ہے،ہمارے دور میں ریکارڈیوریا کی پیداوارہوئی،  سندھ کے علاوہ پورے ملک   میں عوام کی صحت  کاخرچہ  وفاقی حکومت اٹھائے گی،  پورے خطے میں پاکستان سب  سے سستاملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کراچی میں آٹےکاتھیلاایک ہزار347اورکوئٹہ میں ایک ہزار400روپے ہے،  کراچی میں چینی 97 اور ملک کے دیگر شہروں میں 90 روپے کلو ہے ،  سندھ حکومت ناراض ہونے کی بجائے اشیاکی قیمتیں کنٹرول کرے ،  پرائس انڈیکس کے  مطابق سبزیوں کی قیمتوں  میں کمی آئی ہے،پاکستان میں ایک ہزار315روپے  فی  کلوچائے   کی قیمت ہے،  دنیا میں یوریا 10ہزار،پاکستان میں ایک ہزار 700روپے ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا  کہ   گیس بحران کے باوجود کھادوں کی فراہمی یقینی   بنائی گئی ،  گیس 9فیصد ہرسال کم  ہورہی  ہے،  یہی صورتحال رہی تو چند سالوں میں  گیس نہیں رہےگی ، 50ہزارسے کم آمدن  والوں کوآٹے   پررعایت ملے گی ۔

Advertisement
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 2 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 3 دن قبل
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 3 دن قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 2 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 4 دن قبل
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 3 دن قبل
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 2 دن قبل
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 3 دن قبل
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 3 دن قبل
Advertisement