’گیس 9فیصد ہرسال کم ہورہی ہے، یہی صورتحال رہی تو چند سالوں میں گیس نہیں رہےگی ‘
اسلام آباد: وزیر اطلاعات فوادچودھری کا کہنا ہے کہ گیس 9فیصد ہرسال کم ہورہی ہے، یہی صورتحال رہی تو چند سالوں میں گیس نہیں رہےگی ۔


وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نے کابینہ اجلاس پر میڈیابریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، وفاقی کابینہ اجلاس میں ای وی ایم پر بات ہوئی ، ای وی ایم کامعاملہ پیپلزپارٹی نے 2012میں اٹھایاتھا، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ شرائط پرمبنی ٹینڈر جار ی کرے۔انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کامعاملہ سابق صدرآصف زرداری نے ہی اٹھا یاتھا، نواز شریف نے بھی 2016میں ای وی ایم کاتقاضاکیا، لوگوں کوپتا چل جائے گاکہ ای وی ایم پر الیکشن محفوظ ہیں، ای وی ایم سےمتعلق تمام سیاسی جماعتوں کومثبت کردار اداکرناچاہیے۔
فوادچودھری نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے گوادر کےمعاملات پر بھی بات کی، وزیراعظم گوادر احتجاج پر پہلے ہی نوٹس لے چکے ہیں، اسدعمر اور زبیدہ جلال مظاہرین سے گفتگوکریں گے، 500ارب کاسدرن بلوچستان کیلئے پیکیج کااعلان کیاجاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹماٹر ،مرغی اور آلو کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،زرعی ملک ہونے کے باوجوددالیں باہر کے ملک سے منگواناپڑتی ہیں، اشیائے خوردونوش میں ہماراملک خطے کے تمام ممالک میں سب سے سستا ہے، سندھ میں آٹاپورے ملک کے مقابلےمیں مہنگامل رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گیس کےمسئلے کے باوجودکھاد کے معاملے کوبہترین اندازمیں حل کیاگیا، ریکارڈ فصلوں کی وجہ سے400ارب روپےکسانوں کی آمدن میں اضافہ ہوا، شہروں کوسبسڈائزگیس مل رہی ہے،ہمارے دور میں ریکارڈیوریا کی پیداوارہوئی، سندھ کے علاوہ پورے ملک میں عوام کی صحت کاخرچہ وفاقی حکومت اٹھائے گی، پورے خطے میں پاکستان سب سے سستاملک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آٹےکاتھیلاایک ہزار347اورکوئٹہ میں ایک ہزار400روپے ہے، کراچی میں چینی 97 اور ملک کے دیگر شہروں میں 90 روپے کلو ہے ، سندھ حکومت ناراض ہونے کی بجائے اشیاکی قیمتیں کنٹرول کرے ، پرائس انڈیکس کے مطابق سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے،پاکستان میں ایک ہزار315روپے فی کلوچائے کی قیمت ہے، دنیا میں یوریا 10ہزار،پاکستان میں ایک ہزار 700روپے ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گیس بحران کے باوجود کھادوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی ، گیس 9فیصد ہرسال کم ہورہی ہے، یہی صورتحال رہی تو چند سالوں میں گیس نہیں رہےگی ، 50ہزارسے کم آمدن والوں کوآٹے پررعایت ملے گی ۔

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 3 days ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 4 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 2 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 days ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 3 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 days ago



