لیب تجربےکے حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دوا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے والی قسم اومی کرون کے خلاف بھی اپنی افادیت کو برقرار رکھتی ہے۔


نیویارک : امریکا کی دواساز کمپنی فائزر کا کہنا ہے کہ اس کی کوویڈ 19کی گولی اومیکرون قسم کے خلاف 90 فیصد تک موثر ثابت ہوئی ہے۔
فائزر نے منگل کے روز کہا کہ اس کی اینٹی وائرل گولی کے حتمی تجزیے میں بھی زیادہ خطرہ والے مریضوں میں اسپتال میں داخل ہونے اور اموات کو روکنے میں 90 فیصد کے قریب افادیت ظاہر ہوئی ہے.
لیب تجربےکے حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دوا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے والی قسم اومی کرون کے خلاف بھی اپنی افادیت کو برقرار رکھتی ہے۔
فائزر نے اس اینٹی وائرل دوا کوانسانی ساختہ پروٹین کے ورژن کے خلاف آزمایا ہے۔اسی پروٹین کو اومیکرون وائرس خود کو دوبارہ پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔
امریکی دوا ساز کمپنی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ تقریباً 1,200 افراد کے عبوری نتائج کی بنیاد پر پلیسبو کے مقابلے میں یہ دوا اسپتال میں داخل ہونے یا اموات کو روکنے میں 89 فیصد کے قریب موثر ہے۔ منگل کو انکشاف کردہ اعداد و شمار میں مزید 1,000 افراد شامل ہیں۔
فائزر نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پلیسبو وصول کرنے والوں میں 12 اموات کے مقابلے میں فائزر کا علاج حاصل کرنے والے میں کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی.
یہ توقع کی جارہی ہے کہ امریکا کی خوراک اورادویہ انتظامیہ جلد ہی فائزر کی گولی کے استعمال کی اجازت دینے سے متعلق کوئی فیصلہ کرے گی۔ دواساز کمپنی کی جانب سے کئی ہفتے پہلے امریکی ریگولیٹرکودوا منظوری کے لیے درخواست پیش کی گئی تھی۔
اگراس کی منظوری دے دی جاتی ہے تو یہ کوویڈ 19 کا پہلاعلاج ہوگا جسے امریکی شہری دواخانہ سے خریدکرگھر لے جا سکتے ہیں۔

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے
- a day ago

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
- 3 days ago

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 21 hours ago

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے
- 2 days ago

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
- a day ago

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب
- 3 days ago

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا
- 2 days ago

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات
- 3 days ago

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان
- 3 days ago






