جی این این سوشل

پاکستان

یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوں گے، بلاول بھٹو کا اعلان

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوں گے، بلاول بھٹو کا اعلان
یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوں گے، بلاول بھٹو کا اعلان

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔بلاول بھٹو زرداری کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ  پاکستان کے عوام کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں،حکومت ہار چکی ہے اور پاکستان کے عوام جیت چکے ہیں، پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، جمہوریت بہترین انتقام ہے، عمران خان کا  اپنی ہی اسمبلی سے ہارنا پی ڈی ایم کی فتح ہے، ضمنی اور  سینیٹ الیکشن میں حکومت کوچیلنج کر  کے ناکام کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  آج کے بعد عمران خان کو استعفیٰ دینا چاہیے، عمران خان کا استعفیٰ پہلے اپوزیشن کا مطالبہ تھا لیکن آج انکے اپنے ممبرز کا بھی یہی مطالبہ ہے، ضمنی اور  سینیٹ الیکشن میں حکومت کوچیلنج کر  کے ناکام کیا، یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوں گے۔

چیئرمین پی پی  بلاول بھٹو کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ    پی ڈی ایم کا جو بھی منصوبہ ہوگا وہ تمام جماعتیں مل کر بنائیں گی، پی ڈی ایم لانگ مارچ بھی کرے گی اور عدم اعتماد کی تحریک بھی لائے گی، پی ڈی ایم اور جمہوریت کا مستقبل بہت روشن ہے، پی ڈی ایم تمام فیصلے مل کرکرے گی، پی ڈی ایم میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ میں کامیابی پر پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کا شکر گزار ہوں، تمام ارکان اسمبلی کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا، اسلام آباد کی سیٹ کا الیکشن سب سے بڑا تھا جس پر پی ڈی ایم کی جیت ہوئی، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے پاس جاکران کا شکریہ ادا کریں گے۔

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

لیگ میں آرسنل کی ٹیم دوسرے نمبر پر  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ  ٹائٹل جیت لیا

مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

اس نئی فتح کے بعد مانچسٹر لیگ  یہ کارنامہ انجام دینے والی لیگ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

آرسنل کی ٹیم لیگ کے آخری روز فتح کے باوجود دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہی  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

2300 روپے اضافے کے بعد سونے کی فو تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا ڈھائی لاکھ روپے سے بڑھ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 678 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے کے بعد 2419 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل ہو کر 2439 ڈالر فی اونس ہے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع

پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کے لیے شرائط و اہداف فائنل کیے جائیں گے، وزارت خزانہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران نئے قرض کے حجم پر بھی بات فائنل ہو گی، پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کے لیے شرائط و اہداف فائنل کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر ریونیو اور نان ٹیکس آمدنی کے آئندہ مالی سال کے اہداف طے کیے جائیں گے، پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر نئے قرض پروگرام کے لیے معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ معاشی ٹیم نے آئندہ مالی سال کے دوران ایکسٹرنل فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 22 ارب ڈالر تک لگایا ہے، پانڈا بانڈز کا اجراء آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردہ پلان میں شامل ہے۔

آئندہ مالی سال کے دوران حکومت کا ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کے انٹرنیشنل سکوک بانڈز کے اجراء کا پلان ہے، دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کروانا بھی آئی ایم ایف سے شیئر کردہ پلان کا حصہ ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران پانڈا بانڈز پہلی سہ ماہی کے دوران ہی جاری کیے جائیں گے، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے نئی فنانسنگ بھی پلان میں شامل کی گئی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll