جی این این سوشل

پاکستان

عوام کیا چاہتے ہیں؟

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موجودہ حکومت کے قیام کو اڑھائی برس بیت گئے ہیں ، اس دوران عمران خان کا مشن کیا ہے؟ وہ کیا چاہتے ہیں ؟، ان کے نزدیک ان کی کامیابی اور قیام حکومت کے پیچھے سب سے بڑی وجہ نواز زرداری سمیت کرپٹ سیاست دانوں کی لوٹی ہوئی دولت رقم کی واپسی ہے۔

طاہر ملک Profile طاہر ملک

عمران خان اپنی حکومت کے دوران مسلسل ایک ہی بات پر زور دے رہے ہیں کہ لوٹا ہوا مال ہر حال میں واپس لاؤں گا۔چوروں ، ڈاکوں اور لٹیرے سیاست دان کا محاسبہ کروں گا اور انہیں کسی قیمت پر این آر اور نہیں دونگا۔

عوامی مسائل پر جب بھی بات ہوتی ہے تو عام طور پر وزیر اعظم اور حکومتی اراکین کا کہنا یہ ہوتا ہے کہ مہنگائی ، بے روزگاری، غربت جیسے ابدی مسائل کی جڑ نواز اور زرداری کی لوٹ مار ہے، انہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی اور کرپٹ پیسہ غیرقانونی طور پر پاکستان سے باہر لے گئے۔

وزیر اعظم حکومتی وزراء اور برسراقتدار جماعت کی اکثریت کیا چاہتی ہے۔لوئی ہوئی رقیم کی واپسی ۔ یہ بات تو سمجھ آگئی ، مگر غلام کیا چاہتے ہیں اس پر کیا کسی کی توجہ ہے؟

کیا کسی طاقت ور حکومتی فرد نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ عوام ان کے بیانیے سے مطمعن ہیں؟ اور عوام کیا یہ ہی چاہتے ہیں۔میرے نزدیک سچ مختلف ہے، پاکستان کے عوام کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف ضرور ہیں مگر وہ اصل میں اپنی معاشی سماجی زندگی میں بہتری چاہتے ہیں۔ عوام کے ازل سے دشمن آج پہلے سے زیادہ طاقت ور دکھائی دے رہے۔عوام چاہتے ہیں کہ مہنگائی میں کمی، بے روزگار کے مواقع اور غربت کا خاتمہ ۔

تحریک انصاف حکومت کی اب تک سب سے بڑی ناکامی  اسی عوامی خواہشات کے برعکس ہیں ۔2018 میں ایک کروڑ افراد کا روزگار متاثر ہوا تھا اور 2020 تک ایک اندازے کے مطابق اڑھائی کروڑ افراد بے روزگار ہوئے ہیں یا ان کا روزگار متاثر ہوا ہے۔

نیا پاکستان بنانے والی حکومت کے آنے سے پاکستانیوں کی فی کس آمدنی میں 6.1 فیصد کمی ہوئی ہے۔16 فیصد ملکی کل پیداوار(جی ڈی پی) میں کمی ہوئی ہے۔2018 کی جی ڈی پی 315ارب ڈالر سے کم ہو کر 2020 میں 264 ارب ڈالر ہوگئی ہے، یوں ملک سے 51 ارب ڈالر پیداوار کم ہوئی ہے۔

روپے کی قدر میں 45فیصد تک کمی آنے سے مہنگائی کا سیلاب اور طوفان  دونوں اکھٹے آگئے ہیں۔35 روپے کلو گندم دو برسوں میں 60 سے 70 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔چینی 55 روپے سے 100 روپے کلو ہوئی۔گزشتہ 8برسوں میں پاکستان میں ریکارڈ توڑ مہنگائی دیکھنے میں آئی ہے۔

جس دن وزیر اعظم اعلان کرتے ہیں  کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے اس کے اگلےہی روز پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2ماہ کے عرصے میں پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 دفعہ اضافہ کیا گیا۔بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔15 فیصد بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوچکا ہے اور 15 فیصد مزید متوقع ہے۔16 فیصد گیس کی قیمت میں اضافے کی تجویززیر التوا ہے۔افراط زر 8 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد پر چلاگیا ہے۔

سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمت میں 14 فیصد کے لگ بھگ اضافہ جاری ہے۔مہنگائی نے پیداواری لاگت نہایت بڑھا دی ہے۔بھارت بنگلہ دیش سری لنکا جیسے ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی پیداواری لاگت کم ہونے سے پاکستان برآمدات کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو  رہا ہے اور اسی وجہ سے اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری بھی جمود کا شکار ہیں۔

لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا عزم کرنے والی حکومت کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کپاس کی پیداوار میں 38 فیصد کمی ہوئی ہے۔ جس سے پہلی مرتبہ گندم ، چینی اور کپاس درآمد کرنا پڑے گی۔کیا افسوسناک بات ہے کہ زرعی ملک کو گندم چینی اور کپاس بھی اب ڈالروں سے خریدنا پڑے گی۔

کہانی مہنگائی پر ختم نہیں ہوتی، کرپشن لوٹ مار ختم کرنے والی حکومت کے دور میں بین الاقوامی ادارے کے مطابق کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔2018 میں 117 درجے تھی جو کرپشن کے اضافے سے 2019 میں 120 ہو گئی۔اور 2020 تک کرپشن میں مزید اضافے سے 124 تک جا پہنچے۔

عوام تو کرپشن لوٹ مار کا خاتمہ چاہتے تھے، ان کا خیال ہے کہ ان کا خاتمہ ہوگا تو مہنگائی بے روزگاری اور غربت بھی اپنی موت آپ مر جائے گی۔مگر پاکستانی عوام کے ساتھ عجیب مذاق ہوا ہے ، نہ تو لوٹی ہوئی دولت اب تک واپس آئی ہے ، کرپشن میں ہم اورپر چلے گئے ہیں  اور مہنگائی  بے روزگاری  غربت بانس کی طرح تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاسٹ کال ’’لاسٹ فال‘‘ میں تبدیل ہوگئی، مریم اورنگزیب

فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے، سینئر صوبائی وزیر

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔لاسٹ کال ’’لاسٹ فال‘‘ میں تبدیل ہوگئی، پنجاب اور لاہورکے عوام کا شکریہ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کہا تھا گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کرلیں. بشرا بی بی اور علیمہ باجی دونوں غائب ہیں اور جلد علی امین گنڈا پور کی بھی غائب ہونے کی خبر آئے گی، آدھا انقلاب، انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا۔ نہ انقلاب آیا نہ خان چھُوٹا لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ عوام نے فتنہ اور فساد  چھوڑ دیا ہے

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام پاکستان اور پنجاب کی ترقی کے ساتھ ہیں،پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی اور ہمیشہ ملک بند کیا۔ بشرا بی بی اور علیمہ باجی دونوں نے بانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کر دیا۔ 

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آدھا انقلاب، انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا۔"الجہاد" فساد اور فتنہ کی نذر ہو گیا، فتنہ جیل میں بند ہے پہلے ملک لوٹنے پہ لگا ہوا تھا اب فساد پھیلانے پہ لگا ہوا ہے

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکریہ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف تین صوبوں سے عوام کو نکالنے میں مکمل طور پر ناکام رہی

پی ٹی آئی صرف ایک صوبے سے لوگ نکال پائی جہاں انکی اپنی حکومت تھی

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف تین صوبوں سے عوام کو نکالنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔

لاکھوں لوگ نہیں نکلے، پی ٹی آئی صرف ایک صوبے سے لوگ نکال پائی جہاں انکی اپنی حکومت تھی اور تمام تر حکومتی وسائل کا بھرپور استعمال کیا گیا۔ کے پی کی چار کروڑ آبادی میں جہاں پی ٹی آئی کلین سویپ کی دعویدار ہے صرف 20 ہزار کے قریب لوگ نکال سکی۔

پی ٹی آئی کی تمام تر احتجاجی قوت کو صرف ایک ڈی پی او نے 17 گھنٹوں تک روکے رکھا۔ پی ٹی آئی نے ہر وہ چیز دوبارہ دہرائی جو 9 مئی کو کی تھی اس بار یہ نہیں کہہ سکے گی کہ فالس فلیگ تھا۔                   

بشری بی بی کے سیاسی کردار کے حوالے سے تمام دعوے درست نکلے اور وہ پوری طرح پی ٹی آئی کو کنٹرول کرتی ہیں تمام تر مطالبات محض دکھاوا تھے احتجاج عمران خان نے صرف اپنی رہائی کے لیے کروایا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کارکنان کی ٹول پلازہ میں سرکاری سامان چوری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

ویڈیو میں کارکنان کو ٹول پلازہ پر دھاوا بولتے اور قیمتی سامان لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کارکنان کی سنگجانی ٹول پلازہ میں سرکاری سامان چوری کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں کارکنان کو ٹول پلازہ پر دھاوا بولتے اور قیمتی سامان لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے سنگجانی ٹول پلازہ پر حملہ کیا ، سرکاری کمپیوٹرز اور دیگر قیمتی سامان ساتھ لے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے پرتشدد کارکنان کے حملوں سے کئی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، مظاہرین کی جانب سے پولیس کی گاڑی بھی جلا دی گئی۔

پرتشدد کارروائیوں اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کی متعدد ویڈیوزمنظرعام پر آچکی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شرپسند عناصر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق شرپسندوں کے حملوں سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 70 شدید زخمی ہو چکے ہیں، پرتشدد مظاہرین کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

Trending

Take a poll