جی این این سوشل

پاکستان

لوہاری دروازہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بقول شاعر۔ ۔ ۔ کون پونچھے گا کب تلک آنسو۔ ۔ ۔ دل کو پتھر مزاج ہی کرلوں کوئی انسان نظر نہیں آتا ۔ ۔ ۔ جی میں ہے خود کو آدمی کرلوں

شہزاد حسین بٹ Profile شہزاد حسین بٹ

ادارہ ہو قانون سازی کا ، فیصلہ ہو قوم کے مستقبل کا ،  اختیار دوں انکے ہاتھ جن کا نہ ہو کوئی اعتبار ،  تو مذکورہ بالا  چار مصرعوں کے مصداق جی میں ہے خود  کو آدمی کرلوں ۔  سینیٹ انتخابات کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ  عروج پر ہے ۔ نمبر گیم میں کوئی  پارٹی بھی کسی جائز ناجائز کا لحاظ رکھنے کو تیار دکھائی نہیں دیتی ۔ " صورتحال محبت  اور جنگ میں سب جائز ہے " کی آئینہ دارہے ۔ 

خرید و فروخت  سے بالا تر ہو کر پارٹی پوزیشن کا احاط  کرنے کیلئے   زمینی حقائق پر نظر دوڑائیں تو جمع تفریق کے بعد اعدادو شمار کی زبانی  ممکنہ منظر نامہ کچھ یوں ہوسکتا ہے ۔ 

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 7 نشستوں پر الیکشن ہوگا ۔ سینیٹ کی ایک   سیٹ کیلئے 53 ارکان اسمبلی  کا ووٹ درکاہے ۔ حکومتی  پارٹی تحریک انصاف نے جنر ل نشستو ں پر 3 امیدوار نامزد کئے ہیں  جبکہ ایک نشست   پر مسلم لیگ ق کا امیدوار میدان میں اتارا  گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے 181 اور مسلم لیگ ق  کے 10 رکن ہیں ۔ 

دوسری جانب  چند نشستو ں کے فرق سے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی شکل میں اپوزیشن  بھی بے حد طاقتور ہے اور حکومت  کو ہر میدان  میں  ٹف ٹائم دینے کیلئے کوشاں ہے مسلم لیگ  ن کے 165 ارکان ہیں جبکہ  پیپلزپارٹی کے 7 رکن بھی اپوزیشن بنچز کاحصہ ہیں

حسبِ حال دو مصرعے

 کٹھن  ہے عشق ترا ذات  کے تفرق سے

یا تو بشر نظر آ ،،، یا  مجھے خدا  کر دے

 نمبر گیم میں کس  کا پلڑا بھاری ہو سکتا ہے  یہ بات  بھی آجا کر طاقت کے استعمال اور اگر مگر کی کرشمہ سازی کا ہی معجزہ دکھائی دیتی ہے ۔  بین السطور دو مصرعوں کا بیان مکمل خط  کا مضمون  ظاہر کرتاہے کہ  آزاد ارکان اورباغی کسی ایک کی فتح کاسورج طلوع کرنے کی پوزیشن  میں ہیں ۔

سیاسی پنڈت کہتے ہیں ووٹوں کے تناسب سے پی ٹی آئی  اور مسلم لیگ ق کے  اتحاد کو 4 جنرل نشستیں مل سکتی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن 3 جنرل نشستوں پر  کامیا ب ہوسکتی ہے ۔ دلچسپ مقابلہ دیکھنے  کو ملے گا تو  ٹیکنو کریٹ اور خواتین  کیلئے مختص 4  نشستوں  پر ۔ ۔ ۔ ایک  ٹیکنوکریٹ یا خواتین کی نشست پر  کامیابی کیلئے 184 ووٹ درکارہیں ۔ 

محتاظ اندازے کے مطابق حکومتی  اتحاد کو مسلم لیگ ن کے باغی ارکان  کی  حمایت  بھی حاصل ہوئی تو چاروں  سیٹیں حکومتی امیدوار جیت سکتے ہیں ۔ 

مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی کے 7 اور 4 آزاد ارکان کی حمایت سے ایک  ٹیکنوکریٹ اور ایک خاتون سینیٹر منتخب کرانے میں کامیاب ہوسکتی ہے ۔ 

زمینی حقائق  کے اعتبار  سے دیکھا جائے  تو 11 میں سے6 نشستیں حکومتی اتحاد جبکہ 5 سیٹیں اپوزیشن کو ملنے کا مکان ہے ۔ اگر مگر کے تیر چلائے  جائیں تو  حکومت  کے ترکش سے نکلنے والے میزائل 11 نشستوں میں سے 8 اہداف کو نشانہ  بنانے کی صلاحیت رکھتےہیں اور یہ سرپرائز ہوگا  جبکہ  مسلم  لیگ ن کےحصے میں صرف  3 جنرل نشستیں آئیں گی ۔ سینیٹ الیکشن میں  حکمراں اتحاد کی مطلوبہ  نشستوں پر کامیابی  چیلنج بن گئی ہے  حزب اختلاف کی جماعتیں بھی اپنی عددی پوزیشن  برقراررکھنے کیلئے ہاتھ پاوں مار رہی  ہیں ۔ حکومت اپنے ارکان اسمبلی  کوترقیاتی فنڈز دینے کی یقین دہانی کرارہی ہے  جبکہ خفیہ ووٹنگ کا قانون تبدیل کرکے اوپن ووٹنگ  کا طریقہ  طے کرنے  کی جدوجہد بھی جاری ہے ۔ اپوزیشن  کا دعویٰ ہے کہ حکمراں اتحاد کو خفیہ ووٹنگ میں اپنے ارکان کے ووٹ  ادھر  ادھرہونے کا خوف لاحق ہے ۔ آخرمیں عرض خدمت ہے ایک سچا لمحہ کسی نامی گرامی پہلوان  کے مد مقابل سے اسکی آخری خواہش  پوچھی گئی تو موصوف کے منہ سے بے ساختہ جو جملہ برآمد ہوا نذرکئے دیتے ہیں مد مقابل کو گرا کر مجھے اس کے سینےپر بٹھا دیں ۔ ۔ پھر نہیں اٹھنے  دوں گا ۔ ۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بھارتی فوج کی جارحیت جاری ، فائرنگ سے کشمیری جوان شہید

تفصیلات کے مطابق  تازہ کارروائیوں میں بھارتی فوج نے ایک نہتے کشمیری نوجوان کو شہیداور دو کو گرفتار کرلیا ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کشمیر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے اضلاع  سامبا اور بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق  تازہ کارروائیوں میں بھارتی فوج نے ایک نہتے کشمیری نوجوان کو شہیداور دو کو گرفتار کرلیا ہے۔

 نوجوان کو ضلع  سامبا کے قریب فوجی کارروائی کے دوران بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورسز نے شہید کیا۔

 ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے آراگام میں بھارتی پولیس نے تلاشی اور حراست کی کارروائی کے  کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ علاقے میں شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف لوگوں میں پائےجانے والے غم و غصے اور اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج اور حکومت کو اس معاملے پرآڑے ہاتھوں لینے پر بھارتی  حکام نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کریں گے ، مریم نواز

مریم نواز نے کہاکہ گنجان آباد علاقوں کیلئے دو سوموبائل شفاخانوں اور دیہی علاقوں کیلئے فیلڈ سپتالوں کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے صوبے میں پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

انہوں نے آج(جمعرات) لاہور میں پولیو نگرانی بورڈ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ اس مہم کے دوران پولیو کے عملے کاتحفظ کویقینی بنایا جارہا ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا جس کے دوران 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

مریم نواز نے کہاکہ گنجان آباد علاقوں کیلئے دو سوموبائل شفاخانوں اور دیہی علاقوں کیلئے فیلڈ سپتالوں کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برازیل : سیلابی بارشوں سے تباہی ، 10 افراد ہلاک

غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جب کہ دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برازیل : جنوبی برازیل میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی برازیل میں سیلابی بارشوں کے  دوران 10  افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی جنوبی ریاست ریوگرانڈی میں شدید بارشوں سے تباہی مچ گئی، 10 افراد ہلاک اور 21 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جب کہ دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ بارش سے برازیل کے سو سے زائد علاقے متاثر ہوگئے ہیں جب کہ اس دوران 3400 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گھروں کی چھتوں پر تقریباَ 1500 لوگ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آپریشن جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

Trending

Take a poll