جی این این سوشل

پاکستان

لوہاری دروازہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وہی نارسائی ِچشم نم تیرے ساتھ بھی تیرے بعد بھی وہی اک شکستہ دلی کا غم تیرے ساتھ بھی تیرے بعد بھی

شہزاد حسین بٹ Profile شہزاد حسین بٹ

27 اپریل دوہزارپندرہ---جوڈیشل کمشن میں پیش ہونے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا دھاندلی کےاصل ثبوت تھیلوں میں بند ہیں،،،دھاندلی کا الزام لگایا اور کہا کہ سات حلقے کھولےجائیں---اس موقعہ پرانہوں نے کہا ن لیگ نے 1996 میں دوتہائی اکثریت حاصل کی اس وقت انہیں 80 لاکھ ووٹ ملے اب کیسے ڈیڑھ کروڑ ووٹ مل گئے---اور واضح کیا کہ دھاندلی کرنے والوں کی نشاندہی کے بغیر الیکشن کا نظام شفاف نہیں ہوسکتا---

سید فاطر شہید کے مذکورہ بالا شعر کے مصداق کیا تاریخ ایک بار پھر خود کو دوہرارہی ہے۔۔۔جواب مثبت میں ہے ہاں۔۔۔فرق صرف اتنا ہے کہ تب تحریک انصاف دھاندلی کا رونا رورہی تھی اور آج مسلم لیگ نوازرونا رورہی ہے۔۔۔

لیکن ناامیدی کفر ہے۔۔۔تبدیلی نہیں آرہی تو کیا کبھی نہیں آئے گی۔۔۔تبدیلی کو آنا ہوگا۔۔۔کیوں کہ ہم چند ایک ہی سہی ۔۔۔بہار کی امید پر زندہ تو ہیں نا۔۔۔

ادھر صورتحال کچھ یوں ہے کہ

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کی درخواست کی مذید سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔  

ریٹرننگ افسر کی جانب سے پولنگ سٹیشن نمبر 2، 3، 6، 7، 11، 22، 23، 24، 26، 45، 49، 90، 91 اور 92 میں بھی دوبارہ پولنگ کی سفارش کی گئی ہے ۔ ریٹرننگ افسر نے اعتراف کیا کہ 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج نہیں مل رہے تھے ۔ 

اس پر ن لیگ نے پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے ایک ہفتے میں مصدقہ ریکارڈ فراہم کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے ۔

 4 ضمنی انتخابات کی کہانی حقائق کی زبانی۔کچھ یوں ہے کہ مسلم لیگ ن  پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 وزیر آباد اور خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ میں ہوئی کامیاب جبکہ پی ٹی آئی نے این اے 45 ضلع کرم میں فتح حاصل کی اسی طرح نیشنل اسمبلی کی سیٹ این اے 75 ڈسکہ پر14 پولنگ اسٹیشن پر مبینہ دھاندلی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے پولنگ دوبارہ کروائی جا سکتی ہے ۔ دو افراد نے ان الیکشن میں جان کی بازی بھی ہاری اور جیتنے والے تین خوش نصیب افراد کو اسمبلیوں میں بجھوایا تاکہ وہ پاکستان کے عوام کی بہتری کے لیے قانون سازی کریں ۔ مگر آگے کیا ہوتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔ تاہم جب ہم اخبارات کے چیف رپورٹر کی حثیت سے ان اسمبلیوں کی کوریج کیا کرتے تھے تو ہمارے بزرگ گروپ ایڈیٹر روزنامہ جنگ عثمان یوسف صاحب کی میز پر ایک شعر لکھا ہوتا تھا جسے ہم آج تک سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔   فغاں کہ مجھ غریب کو حیات کا یہ حکم ہےسمجھ ہر ایک راز کو مگر فریب کھائے جا ۔

ضمنی انتخابات جسے ہم بائی الیکشن بھی کہتے ہیں اس سے مراد ایسے انتخابات جو پورے ملک میں ہونے والے انتخابات سے پہلے کچھ جگہوں پر ہو جائیں آسان زبان میں اگر کوئی رکن اسمبلی وفات پا جائے ، نا اہل یا پھر استعفی یا رکنیت ہی ختم ہو جائے تو اسکی خالی ہونے والی نشست پر دوبارہ انتخابات کو ضمنی الیکشن کہا جائے گا ۔ بنیادی فرق یہ ہے کہ عام انتخابات پورے ملک میں جبکہ ضمنی انتخابات ایک یا اس سے زائد ان نشستوں پر ہونگے جنکو اراکین اسمبلی نے خالی کیا ہو ۔  این اے 75 ڈسکہ میں ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد میں تاحال پنجہ آزمائی جاری ہے اور امکان ہے اس سیٹ پر انتخابات دوبارہ ہونگے ۔ یہ نشست مسلم لیگ( ن) کے ایم این اے افتخار الحسن شاہ کے انتقال پر خالی ہوئی تھی ۔ 2018 انتخابات میں مسلم لیگ نون کے صاحب زادہ سید افتخار الحسن شاہ چالیس ہزار ووٹوں سے اس سیٹ پر کامیاب ہوئے تھے. ان کے انتقال پر ضمنی انتخاب ہوا جس میں مسلم لیگ نون نے افتخار الحسن شاہ کی بیٹی نوشین افتخار کو ٹکٹ دیا جو اپنے باپ کی سیٹ کو جیتنے کے لیے آج بھی پر امید ہیں ۔ 

این اے 45 ضلع کرم پی ٹی آئی کے ملک فخرزمان 13992  ووٹ لے کر پہلے نمبر پررہے ہیں جبکہ آزاد امیدوار حاجی سید جمال 13579 ووٹ لے کر  دوسرے نمبر پر رہے ۔ یاد رہے یہ اہم نشست جے یو آئی کے ایم این اے منیر خان اورکزئی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی تحریک انصاف کی اس نشست پر کامیابی ایک بڑی فتح ہے ۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کےحلقہ پی کے 63 نوشہرہ ن لیگ کے اختیار ولی 21 ہزار 122 ووٹ  لیکر  پہلے نمبر پر آئے جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر 17 ہزار 23 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔  یہ نشست سابق صوبائی وزیرمیاں جمشید الدین کاکا خیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی 2018 کو تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے تھے وہ تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں محکمہ ایکسائز کے وزیر بھی رہے ۔ مسلم لیگ ن کا کہنا ہے اس حلقہ میں فتح سے ن لیگ کا مورال بلند ہوا ہے ۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 وزیر آباد میں مسلم لیگ ن کی بیگم طلعت محمود 53903 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں تحریک انصاف کے چوہدری یوسف 48484 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے حلقہ پی پی 51 کی نشست ن لیگ کے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 میں  مسلم لیگ نون کے شوکت منظور چیمہ  59 ہزار دو سو 67 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے لیکن ان کے انتقال پر حلقہ میں دوبارہ انتخاب ہوا اور  شوکت چیمہ کی بیوہ کو ٹکٹ دیا گیا. اسی حلقہ میں 2018 میں پی ٹی آئی کے شبر اکرم 27 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے تھے۔

انتخابات کے نتائج تو وقت کے ساتھ تبدیلی کی ہوا سے متفرق منظر نامہ پیش کرتے ہی رہتے ہیں ہاں نظام کی کمزوری دور کرنے کی دواکسی حکیم کے پاس دکھائی نہیں دیتی۔رہی مداخلت کی بات تو مداخلت سے پاک معاشرہ تو نئے پاکستان نہیں اگلے جہان ہی ممکن ہوسکتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

 عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کی کمی ہوئی  ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں  سونے کی نئی قیمت 2672 ڈالر فی اونس ہو گئی

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گزشتہ ہفتے مسلسل اضافے کے بعدکاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز  سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے  کی فی  تولہ قیمت 2 لاکھ78 ہزار 400  روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار657 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں  10 گرام سونے کی نئی  قیمت  2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے  ہو گئی ہے۔
اسی طرح  عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کی کمی ہوئی  ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں  سونے کی نئی قیمت 2672 ڈالر فی اونس ہو گئی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی

پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف ایک شدت پسند جماعت ہے، اس پر فوری پابندی عائد کی جائے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی، جس کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان تحریک انصاف کی جانب سے فیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملہ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

متن میں کہا گیا کہ ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو اور سابق خاتون اول فیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملہ آور ہو رہے ہیں، شر پسندوں اور بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایک مخصوص ٹولے نے سوچی سمجھی سازش کے تحت عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچایا ہے، تحریک انصاف کے ایک دن کے احتجاج کے باعث پاکستان کو 190 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف ایک شدت پسند جماعت ہے، اس پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی جس کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کے مطالبے پر قائم ہیں اور مؤقف اپنایاکہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا نہ کیا تو ڈی چوک پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد نہ آنے کی درخواست کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیلاروس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کل اسلام آباد میں بزنس کانفرنس ہورہی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی جس کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیرداخلہ محسن نقوی وزیراعظم کو مذاکرات سے آگاہ کریں گے، حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے اگلے دور بھی ہونے کا امکان ہے۔
وزریر داخلہ اور بیرسٹرگوہرکے مذاکرات، حکومت کی پی ٹی آئی کو پشاورموڑ پر دھرنے کیلئے جگہ دینے کی پیشکش

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

Trending

Take a poll