جی این این سوشل

پاکستان

لاہور صفائی میں پیرس کو مات دے گیا؟

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صفائی نصف ایمان ہے لیکن صفائی نظام کی مینجمنٹ کے حوالے سے آج کل لاہور ہے ۔ لاوارث ۔یاران تیز گام نے مہمل کو جا لیا

شہزاد حسین بٹ Profile شہزاد حسین بٹ

قصہ کچھ یوں ہے کہ  محکمہ لاہور  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کرپشن اور بد انتظامی کی نشاندہی پر ملک سدھار مہم کا معاملہ ہوا میں معلق ہو  کر رہ گیا ہے ۔ حکمران جماعت کے وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال  کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی نگرانی  کے اضافی اختیارات بھی تفویض ہوئے ۔ ایل ڈبلیو ایم سی میں کرپشن کا انکشاف ہوا توصوبائی وزیر اسلم اقبال نے تحریری جوابات طلب کیے تاہم کمپنی کے چئیرمین امجد علی نون نے میاں اسلم  اقبال کے خلاف ہی الزامات کی  بھرمار کر دی ۔ وزیراعلی پنجاب  سے میاں اسلم اقبال  کی شکایت اور وزیراعلی  پنجاب  سے ملاقات کا وقت طلب کیا ۔ وقت نہ  ملنے پر وزیراعظم  کو ملنے میں کامیاب ہو گئے ۔ امجد علی نون   وزیراعظم سے ملاقات  کے بعد آخرای اطلاعات تک ازخود نوٹس کے تحت محکمانہ کام انجام نہیں دے رہے ۔ میاں اسلم اقبال بھی  اپنے خلاف کمپنی چئیرمین کے الزامات  منظر عام پر لانے کے باعث خائف ہیں اور محکمانہ  امور کے حوالے سے محتاط رویہ اپنائے ہوئے تاحال خفا ہیں۔

وزیر اعلی  پنجاب کو  موجودہ صورتحال میں انہیں پیش کی گئی آئی ٹی رپورٹ کا نوٹس لینا چاہیے ۔ اور کمپنی  کی صورتحال  کو بہتر بنانے اور قومی  خزانہ کو لوٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے  کے لیے آڈیٹر جنرل  پاکستان  فرانزک رپورٹ پر عملدرآمد  کیا جائے ۔

 تاکہ دستاویزی  شواہد  کو دیکھ کر ذہن  میں پیدا ہونے والے سوالات کی تشنگی  دور کی جا سکے ۔

یہ کہ 14 ہزار ملازمین  میں سے 9 ہزار 6 سو 45 کی لسٹ فراہم کی جائے  تو باقی  ماندہ 5 ہزار  گھوسٹ ملازمین  کے بارے کیا جواز پیش کیا جائے گا ۔ یہ کہ پی ایس او لاہور ویسٹ مینجمنٹ  کمپنی کوتقریبا 4 لاکھ لیٹر پٹرول فراہم کرتا ہے ۔ استعمال ہوتا ہے 3 لاکھ سے زائد ، تو پھر ریکارڈ کے مطابق85 ہزار  لیٹر تیل کون پی جاتا ہے ؟؟؟ کون ہے وہ شخص جو اس ریکارڈ کو منظر عام پر نہیں آنے دیتا ۔ طریقہ یہ ہے کہ اعلی عہدوں  پر تعینات  کئے گئے  افسران کی تقرریاں شفاف طریقہ  سے کیوں نہیں کی گئیں ۔  نا اہلی ، غیر متعلقہ تعلیم، جعلی دستاویز اور ناتجربہ کاری جیسے الزامات سامنے آ رہے ہیں۔ یہ کہ  نجی ٹھیکہ داروں  کو ادائگیوں  کا ریکارڈ کہاں ہے  یہ کہ شہرا کا کوڑا کس بھاو پر اٹھایا  جاتا ہے  یہ کہ ملازمین  سے تنخواہوں کی مد میں  کٹوتیاں کرنے والے  کون ہیں  یہ کہ فی میل سوشل موبلائزر جو آگاہی مہم کے  فرائض کی  انجام دہی کے لئیے  ہائر کی  گئیں ان سے کیا  کام  لیا جا رہا ہے  یہ کہ آخری  6 ماہ کی مانیٹرنگ رپورٹ طلب کی گئی تو الزمات  کی سیاست  کیوں شروع کر دی گئی ۔

 یہ کہ چیف فنانشل آفیسر ایل ڈبلیو ایم سی نجی ٹھیکہ داروں کو کی گئی ادائیگیوں کے حوالے سے6 ماہ  کی  تفصیلات دینے سے کیوں قاصر ہیں ۔

 یہ کہ سینی ٹوریل ٹھیکہ 19 کروڑ روپے کا 25 کروڑ یعنی  59 فیصد زائد پر سرگودھا کی 3 کمپنیوں  کو کیوں دیا گیا ۔ ان سوالات کی روشنی میں ایل ڈبلیو ایم سی  کا موجودہ معاملہ  جہاں کھڑا  دکھائی دیتا ہے اس تناظر میں دریافت کیا جا سکتا ہے  کہ کمپنی  چئیرمین امجد علی نون اور  سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی  عمران علی سلطان ابھی تک خود فرانزک رپورٹ پر عملدرآمد کیوں نہیں کر رہے ، کسی کی جانب سے کسی پر  ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کی بات بھی سامنے آ رہی ہے جو چند روز میں عملی شکل اختیار کرسکتی ہے  ۔

1947 سے1987تک کارپوریشن کو چلانے والا لاہور کی  صفائی کا محکمہ 10 ہزار ملازمین پر مشتمل تھا ۔ ڈیلی ویجز ملازمین 35 سے 40 لاکھ کی آبادی کے شہر کی دیکھ بھال کرتے تھے ، اوپن  نالی نظام تھا  100 وارڈز پر شہر پھیلا ہوا تھا  وقت کے ساتھ ساتھ  چونگیوں کے  اندر موجود شہر کو  4 سے 6 زون میں تقسیم کیا گیا  اور 1990 میں 8ڈپٹی مئیرز کو کھپانے کے لئیے 8 زون بنا دئیے گئے ۔ اگست 2001 میں سٹی ڈسٹرک  گورنمنٹ بنا تولاہور 6 ٹاوئنز  شالیمار، واہگہ ، اقبال ٹاون ، داتا ٹاون ، گلبرگ اورنشتر ٹاون میں بٹ گیا ۔ 2005میں بلدیاتی انتخابات کے بعد9   ٹاوئنز بنا دئیے گئے 3 ٹاوئنز کا اضافہ ہوا جس میں عزیز بھٹی ٹاون ، سمن آباد ٹاون  اور راوی ٹاون شامل ہوئے ۔

2010 میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وجود میں آئی ۔ بقول صوبائی وزیر اسلم اقبال لاہور میں کوڑا اٹھانے کا کام 14 ارب سالانہ سے کم کر کے 7 ارب روپے سالانہ پر کیا جا سکتا ہے جس سے قوم کا سرمایہ بچایا جا سکتا ہے تاہم جو ملازمین جس کام کے لئیے بھرتی  کئیے گئے ہیں ان سے وہی کام  لیا جائے تو گھوسٹ ملازمین کا الزام  دور ہو جائے گا۔  ویڈیو مانیٹرنگ وال پر گاڑیوں کی نقل و حرکت  کو درست طور پر مانیٹر کیا جائے تو تیل کی چوری روکی جا سکتی ہے ۔ غیر ملکی کمپنیوں  کی  جانب ایل ڈبلیو ایم  سی کو کھینچ کر لے جانے کی بجائے  محکمے  کو اپنے قدموں پر کھڑے ہونے کا  موقع  فراہم کیا جائے ۔لاہور روزانہ 6 ہزار ٹین کچرا پیدا کرتا ہے ۔ برا ہو اس کرپشن کا جو ملازمین اور ٹھیکہ دار کمپنیوں کی ملی بھگت سے روزانہ 16 سے 20 ہزار ٹن کوڑا  اسی شہر سے  پیدا کرتے قومی خزانے کو اربوں روپے سالانہ کا نقصان پہنچا رہی ہے ۔ صفائی کرنے والے صفایا کرنے پر تلے ہیں لیکن کرپشن کا صفایا کرنے والے بھی صاف صاف کہہ رہے ہیں کہ  یاران تیز گام نے مہمل کو جا لیا ۔

ہمیں پھر بھی یقین ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار جلد خواب خرگوش سے بیدار ہو کر کرپٹ عناصر کو نہ صرف بے نقاب کریں گےبلکہ ان مافیا کو کوڑے کی طرح عبرت کے ڈسٹ بن میں ڈال دیں گے اور پھر نصف ایمان صفائی پوری ایمانداری سے ہو گی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ جنگ بندی نا کرنے پر ترکیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیے

ذرائع کے مطابق ابھی تک ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فلسطین  میں جنگ بندی نہ کرنے  پر ترکیہ نے اسرائیل سے اپنے  تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کے مطابق ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے اسرائیل سے ہر قسم کی درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگادی ہے تاہم ترکیہ نے ابتک سرکاری طور پر اس کا اعلان نہیں کیا۔

واضح  رہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ، وزیر اطلاعات

وزیراعظم نے سعودی وزراء اورمختلف مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ اعلی سطح کی بارہ ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان میں اقتصادی بحالی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز کی گئی

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد : اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اﷲ تارڑنے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ کامیاب رہا ۔

 آج (جمعرات) کواسلام آباد میں وزیرقانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب سے اچھی خبریں موصول ہونے والی ہیں  ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سعودی وزراء اورمختلف مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ اعلی سطح کی بارہ ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان میں اقتصادی بحالی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز کی گئی ، عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم نے ایک ماہ کے اندر سعودی ولی عہد سے دو مرتبہ ملاقات کی۔

انہوں نے کہاکہ کاروباری افراد اورسرمایہ کاروں پر مشتمل سعودی اعلی وفد چند روز میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے جامع لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : 

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ وفاقی ریونیو بورڈ میں اصلاحات متعارف کرانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ پارلیمنٹ نے پہلی بار ٹیکس ٹربیونلز اور محصولات سے متعلق مقدمات کیلئے ایک قانون منظورکیا ہے جس سے ان مقدمات کو نمٹانے کا عمل تیز ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ڈالرکی قیمت میں مزید کمی ، پاکستانی روپیہ مستحکم

آئی ایم سے پاکستان کیلئے 1۔1 ارب ڈالرکی قسط موصول ہونے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ  انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں جمعرات کو 01 پیسےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

پاکستان فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.25 اور قیمت فروخت 280 روپے ریکارڈ کی گئی روپیہ کے مقابلے میں یورو کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک یورو کی قیمت 298.11 روپے ریکارڈ کی گئی ۔ 

آئی ایم سے پاکستان کیلئے 1۔1 ارب ڈالرکی قسط موصول ہونے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ  انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے ۔ 

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد  278.20 روپے پر آگئی ہے ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

Trending

Take a poll