جی این این سوشل

پاکستان

جنوبی پنجاب محاذ پھر سے؟

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنوبی پنجاب کو پاکستان کی سیاست میں سوئنگ اسٹیٹ کا درجہ حاصل ہو چکا ہے ۔ تحریک انصاف کی مرکز اور پنجاب میں حکومت بننا جنوبی پنجاب کی وجہ ممکن ہو سکا۔

ملک عاصم ڈوگر Profile ملک عاصم ڈوگر

اس کی بڑی وجہ  مسلم لیگ ن کی  شہباز حکومت کی جانب سے مسلسل دس برس تک  جنوبی اضلاع کو نظر انداز کرنے کی  حکمت عملی تھی ۔   لاہور اور سنٹرل پنجاب  میں تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کے برعکس  جنوبی اضلاع  ملتان ، ڈیرہ  ڈغازیخان  اور بہاولپور  کے علاقوں کو محروم رکھا گیا ۔  عین 2018 کے انتخابات  سے ایک ماہ قبل   مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے الیکٹ ایبلز کو ملا کر  جنوبی پنجاب محاذ کے نام سے ایک نیا سیاسی فرنٹ تشکیل دیا گیا۔ ان علاقوں میں پہلے سے موجود احساس محرومی کو مزید تقویت دی گئی۔  اس   محاذ میں شامل تمام بڑے نا م وہی تھے جو پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن اور ق لیگ   کی  ٹکٹوں پر   منتخب ہوتے آئے ہیں ۔ ان میں اکثریت جنوبی پنجاب کے جاگیرداروں ، سرداروں  اور گدی نشینوں پر مشتمل ہے۔  سیاست کے یہ کھلاڑی مخصوص پس منظر اور مفاداتی سوچ  کے ساتھ مقتدرہ کے لئے بڑے سود مند  ثابت ہوتے رہے ہیں۔  آئینی اور قانونی اعتبار سے  پنجاب ابھی  تک ایک صوبہ ہے لیکن عوامی تصورات میں جنوبی پنجاب ایک الگ حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ جنوبی پنجاب  کے عوام کی دلی خواہش تو یہ ہے کہ  اس کا نام سرائیکی صوبہ  رکھا جائے۔ لیکن اگر جنوبی پنجاب کے نام سے ہی الگ حیثیت ملتی ہے تو کوئی بات نہیں۔بہرحال ایک الگ صوبے  کا خواب سرائیکی خطے  کے عوام روزانہ ہی دیکھتے ہیں۔  جنوبی پنجاب محاذکے تحریک انصاف میں ادغام کے موقع پر   یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ پہلے 100 دنوں میں جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کے اقدامات  شروع کر دئیے جائیں گے ۔ لیکن ایک برس گزر جانے کے باوجود کوئی عملی قدم نہ اٹھایا گیا۔  بعد ازاں میڈیا اور عوام کے دباؤ پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا ڈول ڈالا گیا  لیکن عملی طور لاہور ہی تمام تر معاملات مختار کل رہا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ایک انتظامی کوشش تھی جو کہ سیاسی شراکت داری کے بغیر مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب جن کا تعلق جنوبی پنجاب کے سب سے  پسماندہ علاقے سے بتایا جاتا ہے۔ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی "عملداری "صرف سنٹرل  اور اپَر پنجاب تک محدود رہے ۔ لہٰذا خود صوبائی حکومت کی جانب سے بھی عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اب جبکہ جنوبی پنجاب کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا گیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار فرماتے ہیں کہ   جنوبی پنجاب ان کے ایجنڈے پر ہے ۔ مخالفین بلاوجہ خبریں پھیلا رہے ہیں۔ اب کوئی پوچھے حضور والا کیا نوٹیفیکیشن  مخالفین کے کہنے پر واپس لیا گیا ہے ۔  خیر اس کے پیچھے جو بھی سیاسی وجوہات ہوں یہ تو طے ہے کہ اب ایک بار پھر جنوبی پنجاب کا محاذ پھر سے کھولے جانے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔  تحریک انصاف کی جانب سے بھی نظر انداز کئے جانے اور وعدے پورے نہ کر سکنے کی بنیاد پر اس  محاذ کو دوبار ہ زندہ کیا جائے گا۔ اس محاذ کے مدار المہام  پھر  سےوہی لوگ ہوں گےجو پہلے پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن ، ق لیگ اور  ایک ااضافے کے ساتھ تحریک انصاف  کے جھنڈے تلے ووٹ لے کر اعلیٰ ایوانوں تک پہنچتے رہے ہیں ۔ لیکن اس علاقے کی محرومی جوں کی توں برقرار ہے ۔ بے حد غربت اور بے روزگاری  کی وجہ سے اکثریتی عوام بڑے شہروں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں ۔ ان علاقوں کی یونیورسٹیاں پڑھے لکھے بے روزگار پیدا کر رہی ہیں۔ فنی تعلیم کے مواقع محدود ہیں ۔ اس کے لئے بھی متعلقہ صنعتی ڈھانچہ موجود نہیں ہے ۔  زرعی شعبے میں جزوی اصلاحات کا عمل شروع ہوا تھا جو کہ اب  اس  فیصلے کے بعد دم توڑ جائے گا۔  بحرحال تحریک انصاف کو اس  فیصلے کا  بھاری سیاسی نقصان اٹھانا پڑے گا ۔  جنوبی پنجاب کے لوگ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے مایوس  ہو چکے تھے ۔ نئے صوبے   اور ترقی میں برابر حصہ ملنے کے وعدے  پرتحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا۔ تحریک انصاف بھی کوئی وعدہ پورا نہیں کر سکی ۔  صرف جنوبی پنجاب ہی نہیں عمران خان صاحب 31 ماہ گزرجانے کے باوجود قوم سے کیا گیا  اپنا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کر سکے۔  آئی ایم ایف  سے چھٹکارہ پانا تو دور کی بات ہم اسٹیٹ بنک ہی ان حوالے کرنے جا رہے ہیں۔  سابق حکمرانوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانا تو درکنار    انھی کے ساتھ  مل کر پنجاب میں سینیٹ الیکشن سیٹ ایڈجسٹمنٹ  کی گئی۔ عوام کو گندم ، چینی اور پیٹرول کی مد میں  اربوں کا چونا لگانے والے مافیاز پر ہاتھ ڈالنا مشکل ہے ۔ ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں والی کہانی تو پرانی ہو چکی ہے  اب اسے کیا دہرانا۔     پیپلزپارٹی پچھلے 8 برسوں سے پنجاب میں دوبارہ قدم جمانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کو ملا کر مسلم لیگ ن کو آفر کی تھی کہ آئیں پنجاب میں تبدیلی لاتے ہیں ۔جس میں لیڈنگ رول ق لیگ کو دیا جائے۔  مسلم لیگ ن  نے آصف زرادی کے ارادے کو بھانپتے ہوئے  یہ تجویز رد کر دی۔  ن لیگ کو کھلاڑی وزیر اعلیٰ کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے اناڑی وزیر اعلیٰ  کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھناقابل قبول ہے  ۔

اب جنوبی پنجاب کا اسٹیٹس ختم ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کی امیدیں  پھرجاگ اٹھی ہیں۔ جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی نے  رابطے اور تنظیم سازی کا عمل  تیز کر دیا ہے ۔ جنوبی پنجاب میں عمومی طور پر پیپلزپارٹی کے لئے نرم گوشہ پایا جاتا ہے ۔  طاقتور حلقے جنوبی پنجاب کو سوئنگ اسٹیٹ کے طور پر ایک بار پھر استعمال کرنا چاہیں گے ۔ جنوبی پنجاب محاذ کو نئے اندازسے زندہ کیا جاسکتا ہے ۔پی ڈی ایم  کی ناکامی اور سینیٹ  میں آصف زرداری کی خدمات کے عوض الیکٹ ا یبلز  کوپیپلزپارٹی کی جھولی میں ڈال دیا جائے۔اگر ایسا ہوا تو  2023 میں ممکنہ طور پر مرکز اور پنجاب میں   پیپلزپارٹی کی حکومت بنانے کی راہ ہموار  ہوجائے گی۔  سندھ میں تو بھٹو پہلے ہی زندہ ہے۔

کالم نگار سے ٹوئٹر پر  رابطہ :  asimdogar76@

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پاکستان بار کونسل کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان بار کونسل نے لاہور میں ہونے والے پولیس کا وکلا پر تشدد کے باعث پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کے داخلے پر ہونےوالی پولیس  اور وکلا کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پولیس اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے باعث پولیس نے 30 منتشر وکلا کو بھی حراست میں لےلیا گیا ۔ 

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی ، 6 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر پختونخوا کے ضلع  ڈیرہ اسمٰعیل خان اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ 2 آپریشنز کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ 

واضح رہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کیس  کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کوئٹہ کے تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانہ

صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے ہیں جب کہ صدر مملکت کو گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے الوداع کیا۔

صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت نے دورے میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

Trending

Take a poll