جی این این سوشل

پاکستان

اب پیپلزپارٹی کو خدمت کا موقع ملے گا؟

پر شائع ہوا

کی طرف سے

احمق اور بیوقوف تو تھوڑے سخت الفاظ ہوجائیں گے لیکن میں "بھولے بادشاہ " ضرور کہوں گا ان لوگوں کو جو اس خوش فہمی میں مبتلا تھے کہ پی ڈی ایم کوئی ایسی تحریک ہے جو پاکستان میں حقیقی جمہوریت لائے گی ۔

فہیم احمد Profile فہیم احمد

 

اس لیے اب ہو یہ رہا ہے کہ  صرف پی ڈی ایم نہیں ٹوٹ رہی   بلکہ سوشل میڈیا     انقلابیوں  اور جمہوریت پسندوں  کے خواب  بھی ٹوٹ رہے  ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ  پی ڈی ایم بنی ہی کمزور بنیادوں پر تھی ۔اس کے ناکام ہونے کی  پہلی وجہ یہ ہے کہ اس کے مطالبات میں  عوامی مطالبات  سے زیادہ اس اتحاد کے   میں شامل جماعتوں کے مستقبل کے حوالے سیاسی  مطالبات شامل  تھے۔  پاکستان کی موجودہ صورتحال میں  سویلین بالادستی اور ووٹ کی عزت  سیاسی جماعتوں کے  لیے تو فائدہ مند ہوسکتی ہیں لیکن عوام  کا  مسئلہ   اب بھی روٹی ،کپڑا اور مکان ہی  ہے۔ یہی وجہ ہے کہ  عوام نے اس تحریک میں زیادہ دلچسپی نہیں لی۔  پی ڈی ایم کی ناکامی کی  دوسری وجہ یہ ہے کہ  یہ     جماعتیں خود"اسٹیٹس کو "  اور "ہائبرڈ نظام " سے فائدہ اٹھانے والی جماعتیں ہیں تو پھر یہ   کیسے  اس نظام کو تبدیل کرسکتی  تھیں۔  ان کے نعرے تو  اگرچہ    اداروں کی عدم مداخلت اور  ووٹ کی عزت کے تھے لیکن  مقتدر حلقوں سے ان کا اصل شکوہ یہ تھا کہ "جناب جب ہم آپکے خادم اور فرمانبردار  موجود تھے  تو پھر آپ نے ہماری بجائے   تحریک انصاف کو خدمت کا موقع کیوں دیا" اور ان کا اصل مطالبہ یہ تھا کہ" تحریک انصاف کو گود سے اتار کر ہمیں اٹھا لیں"۔ اس اتحاد میں شامل جماعتیں    عوام کے سامنے  تو انقلابی  نعرے لگا رہی تھیں لیکن  پس پردہ معاملات طے کرنے لیے تگ ودو کررہی تھی اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ  ان میں اسے ایک جماعت کی کوششیں رنگ لارہی ہیں اور پی ڈی ایم میں اختلافات کی بھی یہی وجہ ہے۔    ممکنہ طور مقتدر حلقوں نے  صرف  پیپلزپارٹی کو  اپنی خدمت کا موقع دینے کے لیے گرین سگنل دیا ہے  شاید اسی وجہ سے   پی ڈی ایم کی باقی جماعتیں  خصوصاً ن لیگ اور جے یو آئی  شدید غم اور غصے میں مبتلا ہیں۔

لیکن اہم سوال یہ ہے کہ کیا حکومت کو  پی ڈی ایم کی تقسیم پر خوش ہونا چاہیے؟تو مجھے لگتا ہے کہ  حکومت کو خوش نہیں بلکہ پریشان ہونا چاہیے کیونکہ   پیپلزپارٹی کا  مقتدر حلقوں سے قریب ہونا ن لیگ  اور تحریک انصاف  دونوں کے لیے یکساں نقصان دہ ہے۔   اگر   چہ پیپلزپارٹی پر یہ  الزام عائد کیا جارہا ہے کہ پیپلزپارٹی   حکومت کی بی ٹیم بن گئی  لیکن ایسا نہیں ہے  ، پیپلزپارٹی  حکومت کی بی ٹیم نہیں بلکہ متبادل بن رہی ہے۔  یا کم از کم پیپلزپارٹی کو اس حوالے   امید ضرور دلوائی گئی ہے کیونکہ اسکے بغیر پیپلزپارٹی اکیلے ہی  اتنی پر اعتماد سیاست نہیں کرسکتی ۔

 موجودہ حالات اور  پیپلزپارٹی  کے رویے سے ایک مفروضہ  جنم لیتا ہے  اور وہ یہ  ہے کہ  عین ممکن ہے کہ ضدی عمران خا ن اور اسکے  نا اہل ساتھیوں   کی حکومت  مقتدر حلقوں کو آئند ہ  5 سالوں کے  لیے قابل قبول  نہ ہو۔ اس لیے   پیپلزپارٹی، اے این پی  اور ق لیگ کا مرکب بناکر آئندہ  حکومت  کا سیٹ اپ ترتیب دیا جارہا ہو۔ اس نوعیت کے سیٹ اپ   بنانے میں  زیادہ مشکلات  بھی پیش نہیں آئیں گی کیونکہ    ق لیگ تو پہلے ہی  مقتدر حلقوں کی فرمانبردار ہے، زرداری کی موجودہ پیپلزپارٹی مزاحمت نہیں  بلکہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی اور اے این پی  بھی پختون کارڈ کھیلنے سے اجتناب کررہی ہے۔ اس لیے عین ممکن ہے  کہ  آئند ہ 5 سال کے لیے  بھی ایک   اور ہنگ پارلیمنٹ تشکیل دی جائے  جس میں    پیپلزپارٹی ، ق لیگ اور    اے این پی سمیت  موجودہ   حکومت کے دیگر اتحادیوں کو ملا کر ایسی  لولی لنگڑی اتحادی  حکومت تشکیل دی جائے جس کی ڈوریں اپنی مرضی سے ہلائی جائیں ۔

لیکن فی الحال یہ مفروضہ ہے کیونکہ آنے والے حالات ہی بتائیں گے کہ پیپلزپارٹی کا تابعداری   قبول  کرنا اسے کوئی فائدہ پہنچاتا ہے  یا پھر اسے  بھی شہباز شریف کی طرح صرف لارے لگائے جاتے ہیں ۔  بحرحال سوشل میڈیا انقلابیوں کو مشورہ ضرور  ہے کہ آئند ہ  ان جماعتوں  سے امیدیں لگانے سے پہلے انکی تاریخ پر ضرور نظر ڈال لیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

ماں کی عظمت سے کوئی بھی انسان، مذہب، قوم اور فرقہ انکار نہیں کرسکتا، اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس ترین رشتے کی عظمت و اہمیت کو اُجاگر کرنا اور ماں کے لیے احترام اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

ویسے تو ماں کے لیے سال کا ہر دن ہی ہوتا ہے لیکن خصوصی طور پر ماؤں کا عالمی دن ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔آج کا دن ماؤں کا اپنے بچوں کیلئے قربانیاں اور محبت پر سراہنے کا دن ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

دنیا بھر میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے ماں کی بے لوث محبت اور عظمت کو سلام پیش کررہے ہیں۔

خوبصورت ہستی، لازوال رشتہ، دن ہو یا رات اولاد کیلئے کرتی ہے صبح و شام بس کام، زندگی کے تمام دکھوں اور مصیبتوں کو اپنے آنچل میں چھپا لیتی ہے، ماں وہ ہستی ہے جو اپنی اولاد کے چہرے پر صرف مسکراہٹ بکھیرتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کر نے منظوری دے دی

عوام کی خدمت کے لیے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں، مریم نواز

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کی سکریننگ کرکے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی۔ کمزور قوتِ بصارت اور قوتِ سماعت والے طلبہ کو چشمے اور ہیرنگ ایڈ دی جائیں گی۔پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولوں میں سکریننگ کا عمل جلد شروع کیاجائے گا، معروف ادارہ اے ٹی اسکیل 500 ملین کی مالی معاونت کرے گا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معروف ادارے اے ٹی اسکیل کے وفد نے  ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سکولوں میں انٹرنیٹ سروسز اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سکولوں کے بچوں میں غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات پر غوربھی کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں آٹزیم کے شکار بچوں کے لیے پہلا سرکاری سکول لاہور میں قائم کیاجائے گا۔ عوام کی خدمت کے لیے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نئے دور میں نئی سوچ سے ہی مثبت تبدیلی ممکن ہے۔ عالمی معیار کے مطابق تعلیم حاصل کرنا، ہر بچہ کا حق ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے نجی اشتراک سے پیکٹ ملک پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔ لاہور میں مفت ایمرجنسی وائی فائی کی سہولت دوبارہ شروع کر دی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ نیو ٹریشن اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا اور  متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک کار کی ضرورت پر زوردیا۔ علاوہ ازیں سکولوں کے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

اے ٹی سکیل کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف کا عوامی خدمت کا ویژن قابلِ تعریف ہے۔  

اس ملاقات کے دوران سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے نوشین عدنان اور دیگر بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

اذلان شاہ ہاکی کپ ، جاپان نےفائنل میں پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کو پینلٹی شوٹ آوٹ پر شکست ہوئی

Published by Faisal Ali Ghumman

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جاپان نے پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں شکست دیتے ہوئے ٹرافی جیت لی ۔

تفصیلات کے مطابق کھیل کے چوتھے کواٹر میں مقابلہ 2-2 سے برابر تھا تاہم وقت مکمل ہونے پر میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آوٹ پر کیا گیا ۔ جاپان نے پاکستان کے خلاف 5 میں سے 4 گول داغے جبکہ پاکستان 5 پینلٹی شاٹس میں سے صرف ایک ہی گول کر سکا اور جاپانی کیپر نے پاکستان کے تمام وار ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو بھاری مارجن سے جیت دلوائی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

Trending

Take a poll