پاکستان
جہانگیر ترین نہ شہبازشریف، صِرف عمران خان
جہانگیرترین گروپ کی تحریک انصاف اورعمران خان سے مبینہ بغاوت پراپوزیشن ایک جانب خوش ہے توساتھ پریشان بھی ہے۔ خوش اس بات پر ہے کہ بالآخر تحریک انصاف میں موجود گروپنگ اب صف بندی کی صورت میں سامنےآگئی ہے۔
جونقصان پوری پی ڈی ایم مل کر نہیں کرپائی شاید ترین گروپ کرجائے۔لیکن پریشانی یہ ہےکہ اگرایسا نہ ہوسکا توعمران خان مزید طاقتورہوں گے۔تحریک انصاف کے اندردوبارہ کسی کوباغیانہ طرزعمل اختیار کرنے کی جرات نہیں ہوگی۔اس سارے منظر نامے کولےکرمختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ جن میں سے ایک یہ مبینہ خبر بھی زیر گردش ہےکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے ترین گروپ سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ اور یہ کہ عنقریب جہانگیرترین اورشہباز شریف کے درمیان کسی ملاقات کا اہتمام کیا جاسکتا ہے۔ویسے تو ایسی ملاقات کا امکان بہت کم ہے۔
جہانگیر ترین ایک زیرک سیاستدان کے ساتھ سمارٹ بزنس مین بھی ہیں اوراپنا ہرقدم حساب کتاب لگا کرچلتے ہیں۔ پی ٹی آئی میں موجودہ ترین ہم خیال بلاک بنانے کے عمل کو پہلے ہی پارٹی چیئرمین کی جانب سے بغاوت کےطورپردیکھاجارہا ہے۔جہانگیرترین اینڈ کمپنی کواس بات کا اندازہ ہے کہ وہ اب ریڈ لائن کے پاس کھڑے ہیں۔لہٰذا اب اٹھایا گیا کوئی بھی قدم انھیں اندرسے باہرکرسکتا ہے۔اوراگربالفرض ایسی کوئی ملاقات ہوتی بھی ہے تواس کا سیاسی فائدے سے زیادہ نقصان ہوگا۔عمران خان کو اپنا بیانیہ مزیدمضبوط کرنےکا موقع میسرآجائے گا۔حسب توقع وہ اس کوکرپشن کا گٹھ جوڑ قرار دیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کا پشاور میں تقریب کے دوران نام لئے بغیریہ کہنا کہ سارے مافیاز بھی اکٹھےہوجائیں تواین آراونہیں دوں گا۔ دراصل یہ اشارہ ہے ان لوگوں کے لئے تھا جولائن کراس کرنے پر تُلے تھے۔
ترین ہم خیال گروپ کی اصل ناراضی کی تین وجوہات ہیں۔سب سے پہلے توجہانگیر ترین کو عمران خان سے یہ شکوہ ہےکہ انھیں نشانہ بنانے کی اصل وجہ یہ کیسز نہیں بلکہ ان کےگرد موجود کراچی گروپ کی لابنگ اس کا باعث ہے۔اسد عمر کی قیادت میں اس گروپ کا پرائم منسٹر آفس میں اثرورسوخ پہلے سے بڑھ چکا ہے۔دوسرا جنوبی پنجاب کے اراکین صوبائی وقومی اسمبلی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کےرویے سےنالاں ہیں۔شاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین کےدرمیان سیاسی ٹسل شروع سے موجود ہے۔دونوں ہی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی خواہش دل میں پنہاں رکھتے تھے۔شاہ محمود قریشی،سلمان نعیم کے ذریعے ملتان کی صوبائی نشست پر شکست کو بھلا نہیں سکتے۔جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ سےنااہلی کا سب سے زیادہ فائدہ شاہ محمودکوہوا۔ اب ان کا حکومت میں اثرورسوخ جہانگیرترین سےبڑھ گیاہے۔لیکن اپنے مخصوص رویے کی وجہ سےجنوبی پنجاب کی سیاست میں ان کااثرورسوخ کم ہوا ہے۔اس میدان میں جہانگیر ترین کا کِلہ مضبوط ہے۔تحریک انصاف کی مرکزو پنجاب حکومت بنوانےمیں ترین طیارے کی سروس کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ترین گروپ کا تیسرا شکوہ یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ان کی بات نہیں سنتے۔پاکستان میں وزیر اعظم کے بعد اگر کوئی تگڑا سیاسی عہدہ ہےتووہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہے۔تحریک انصاف کی انتخابی کامیابی کے بعد سب کو معلوم تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ہی بنیں گے۔
اس لئے سارے بڑے کھلاڑیوں کی نظر وزارت اعلیٰ پنجاب پر تھی۔اس بات کا اندازہ عمران خان کو بھی تھا۔لہٰذا پنجاب کی باگ ڈور کسی ایک کھلاڑی کے ہاتھ میں دیناباقیوں کومستقل ناراض کرنے کے مترادف تھا۔اس لئے نہایت سوچ سمجھ کر گیم الجھائی گئی۔تمام قیاس آرائیوں کے برعکس قرعہ فال سردارعثمان بزدار کے نام نکلا۔ ایسا شخص جو ایم پی اے ہاسٹل میں کمرہ تلاش کر رہا تھا وہ وزیر اعلیٰ آفس میں برجمان ہوا۔عثمان بزدار کا مطلب عمران خان ہے۔وزیراعظم عمران خان ہی دراصل ڈی فیکٹو وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔پارٹی میں وزارت اعلیٰ پنجاب کے"امیدوار" پچھلے ڈھائی برسوں میں مسلسل عثمان بزدار کے "جانے" کی خبریں دیتے رہے۔اس کام کے لئے میڈیا کے ایک حصے کو قائل کیا گیا کہ عثمان بزداراس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔حالانکہ عثمان بزدار وہی کرتے ہیں جو انھیں وزیر اعظم کی جانب سے ہدایت ملتی ہیں۔ماضی قریب میں چوہدری پرویز الٰہی اور خواجہ برادران کی ملاقات کے بعدبھی قیاس آرائیوں کے پہاڑ کھڑے کئے گئےلیکن مردہ چوہا بھی برآمد نہ ہوا۔اب ترین ہم خیال گروپ نے بھی اس بغاوت کا رخ مرکز کی بجائے پنجاب حکومت کی جانب موڑا ہوا ہے اوراس کا ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں۔
وزیر اعظم کے دورہ ملتان کے دوران اس گروپ کےممبران کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان کی قابلیت، اہلیت اور پارٹی کے لئے قربانیوں پر سوال اٹھائے گئے۔ جس پروزیراعظم کی جانب سے کوئی رسپانس نہ ملنا بھی علیحدہ گروپ کےاعلان کی ایک وجہ بنا ہے۔مقتدر حلقوں کی جانب سے خاموشی کے بعد اس گروپ کا مزید آگے جانا گھاٹے کا سودا نظر آتا ہے۔حکومت نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترین ہم خیال گروپ کو واپسی کا راستہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےفارورڈ بلاک کےتحفظات دور ہونےکےبعد امکانی طور پرصورتحال نارمل ہوجائےگی لیکن دوریاں برقرار رہیں گی۔اب بھی کچھ لوگ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔انھیں لگتا ہےشاید چوہدری نثار کے ایم پی اے کا حلف اٹھانے، شہباز شریف کے سیاسی طور پر متحرک ہونے اور ترین ہم خیال فارورڈ بلاک بننے سے پنجاب میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ان کے لئے عرض ہے ایسا بظاہر ممکن نہیں ہےکہ جہانگیرترین یہ ساری محنت ن لیگ کی جھولی میں ڈال دیں۔ان کے لئے اس سےبہتر یہی ہوگا کہ عثمان بزدارہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں۔
دوسراایک اہم سوال جو زیر گردش ہے کہ تحریک انصاف کا آمدہ بجٹ کیسے پاس ہو گا؟ جواب یہ ہے جیسے پہلے ہوتا رہا ہے۔حکومت کو نہ صرف ترین گروپ کی حمایت حاصل ہو گی بلکہ پچھلےدو برسوں کی طرح مسلم لیگ ن اس باربھی خاموش تعاون کرے گی۔شہباز شریف مستبقل کے اقتدارکی خاطراگلے دو برس یہ قیمت ادا کرتے رہیں گے۔کیونکہ ایک پیج کی کہانی ابھی نہیں بدلی۔
پاکستان
بلوچستان الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ، کوئٹہ سے ن لیگی رہنما کے خلاف عذرداری خارج
الیکشن ٹربیونل نے این اے 263 کوئٹہ ٹو کی نشست پر کامیاب ہونے والےن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا
بلوچستان الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 کوئٹہ ٹو کی نشست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ کوئٹہ سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کے خلاف عذرداری خارج کردی گئی۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نمبر دو کے کے جج جسٹس محمد عامر نواز رانا نے فیصلہ سنایا۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے 263 کوئٹہ ٹو کی نشست پر کامایب ہونے والے نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا اور ناقص شواھد کی بنا پر رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کے خلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کردی۔
جمال شاہ کاکڑ کے خلاف انتخابات میں دھاندلی کی عذرداری تحریک انصاف کے سالار کاکڑ نے دائر کرائی کی تھی الیکشن ٹریبونل میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلم شہزاد اور نصیر احمد پیش ہوئے
تجارت
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 2672 ڈالر فی اونس ہو گئی
گزشتہ ہفتے مسلسل اضافے کے بعدکاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ78 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار657 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 2672 ڈالر فی اونس ہو گئی ۔
پاکستان
9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر
انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ہے
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔
اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ عمر سرفراز چیمہ کو لاء ان آرڈر کی صورتحال کے باعث کوٹ لکھپت جیل میں پیش نا کیا جا سکا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ہے۔ اے ٹی سی جج نے کہا کہ دو دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پانچ اکتوبر کو پولیس پر تشدد کرنے اور انتشار پھیلانے کے کیس میں نائب صدر پی ٹی آئی اکمل خان باری کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔
پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری کو پولیس نے چہرہ ڈھانپ کر عدالت کے روبرو پیش کیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ دو روز قبل اس ملزم کو میں نے کسی اور مقدمے میں ڈسچارج کیا، پرسوں میں نے ایک ملزم کو ڈسچارج کیا تو اب کیسے شناخت پریڈ پر بھیج دوں، پراسیکیوٹر صاحب آپ بتائیں اس کیس میں کیسے شناخت پریڈ ہو سکتی ہے۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ
-
علاقائی 4 گھنٹے پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
تفریح 50 منٹ پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
پاکستان 2 دن پہلے
سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج