جی این این سوشل

پاکستان

ماسٹرز آف مس ہینڈلنگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معاملہ فہمی، دور اندیشی اور دانشمند ی ایسی خصوصیات ہیں جن سے بڑے سے بڑا مسئلہ احسن طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔ لیکن شاید حکومت ان خصوصیات سے نا واقف ہے ۔ اس لیے آئے روز کسی نہ کسی مسئلے میں پھنس جاتی ہے۔

فہیم احمد Profile فہیم احمد

مذہبی جماعت کی جانب سے   دیے جانے والے دھرنوں کے ساتھ جس طریقے سے نمٹا گیا  اس سے  ثابت ہوگیا کہ  حکومتی مشیر اور وزیر "ماسٹرز آف مس ہینڈلنگ" ہیں بلکہ چند نے تو ا س حوالے سے پی ایچ ڈی بھی کی ہوئی  ہے۔ان لوگوں  نے پولیس  اور عوام کی ناحق جانیں ضائع کروائیں،اپنی حکومت کے خلاف نفرت پیدا کروائی، پوری دنیا میں پاکستان کا تماشہ بنوایا اور پھر آخرمیں  بات وہیں آگئی جہاں اس سب سے پہلے تھی۔

اس  حوالے سے  دو رائے نہیں کہ پرتشدد رویے کی حمایت  کسی صورت میں نہیں کی جاسکتی لیکن  حکومت سے  بھی سوال تو بنتا ہے کہ  اگر  آپ کو لگتا تھا کہ ان کے مطالبات غلط ہیں تو  معاہدہ کیا  کیوں ؟  یہ کوئی آپ کےووٹرز تو تھے نہیں جن سے  کیا گیا ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ کا وعدہ آپ نہ بھی پورا کریں گے تو بھی وہ بیچارے صرف آپکی " گھبرانا نہیں، میں ہوں نہ" جیسی تسلیوں سے  بہل جائیں گے۔ ان لوگوں کے پاس طاقت تھی اور انہوں نے اپنی طاقت دیکھائی۔ اگرچہ  ا ن لوگوں کے  طاقت دیکھانے  کے  طریقہ کار  درست نہیں تھا لیکن   جس نوعیت کا تشدد ان پر کیا گیا اسے بھی جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔  یہ معاملہ پہلے ہی افہام و تفہیم سے حل کرلیا  جاتا تو اتنا نقصان نہ ہوتا۔

بحرحال جیسے تیسے  یہ معاملہ  وقتی طور پرحل تو ہوگیا لیکن  ایک انتہائی پریشان کن   سوال  ضرور اٹھتا ہے  کہ  ہمارے  معاشرے میں  مطالبات منوانے کے  لیے تشدد کا عنصر کیوں   غالب آگیا ہے ۔ میری نظر میں اس کی وجہ   انفرادی اور ریاستی سوچ ہے۔

انفرادی سطح پر بحیثیت قو م ہماری  تربیت اس انداز میں ہوئی ہے کہ  آپ  کی بات تب تک نہیں سنی جائے گی جب تک کہ تشدد آمیز اقدام  نہیں کریں گے۔مثلاً مقتول کے لواحقین  کے مطالبات تب  تک نہیں سنے جاتے جب   تک کہ وہ لاش رکھ کر سڑک کو بلاک نہ کردیں،  غریب ملازمین خاموشی سے چاہے  100 دن دھرنا دے کر بیٹھے رہیں  لیکن ان کی  شکایات  پر کوئی کان نہیں دھرےگا لیکن جیسے ہی وہ پرتشدد راستہ اختیار  کریں  گے  تو اپوزیشن  رہنماء اور حکومتی وزیر دوڑ کر ان کے پاس پہنچیں گے ۔یہاں تک کہ آپ کے علاقے کی بجلی ہی  خراب ہوجائے  او ر کوئی  ٹھیک کرنے نہیں آرہا ہو  تو سڑک پر نکل کر ٹائر جلائیں،   ٹھیک کرنے والے افسران سمیت فوراً پہنچ جائیں گے۔

یہ انفرادی سوچ  تو ہمارے معاشرے کے لیے خطرناک ہے  ہی  لیکن  اس  سے بھی زیادہ  خطرناک  کہیں نہ کہیں پائے جانے والی یہ سوچ ہے کہ مذہبی  جماعتوں کو بوقت ضرور ت استعمال کرنے  کے لیے کسی نہ کسی صورت میں    متحرک رکھنا ضروری ہوتاہے ۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ    ایک ہی طرح کے مذہبی  جذبات کو کبھی "مذہب سے محبت"  اور کبھی "دہشت گردی"قرار دیا جائے۔ مذہبی جذبات کے نام پربے قصور لوگوں کو  مارنا اتنا ہی بڑا  جرم ہے جتنا اس  جذبے  کو  سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ہے۔ خاص کر جب آپ اپنے ملک کے بچوں کو سیاسی مقاصد کا ایندھن  بناتے ہیں تو  آپ حال سے ہی نہیں مستقبل سے بھی کھیل رہے ہوتےہیں ۔یاد رکھیں اگر آپ اپنے بچوں کو  دانائی ،  حکمت، تدبر اور منطق سے کام لینے کی  بجائے وقتی فائدے اور اپنے مخالف کو دبانے کے لیے تشدد  کا راستہ اختیار کرنا سکھائیں گے تو ایک دن ضرور آئے گا  جب  ان  بچوں کے  ہاتھ آپ کے گریبان تک بھی پہنچ جائیں گے۔ ایسا ماضی میں بھی ہوچکا ہے اور اگر ہم نے سبق نہ سیکھا  اوریہ پالیسی جار ی رہی تو   مستقبل میں  بھی  ہمیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔ معاشرے سے انتہا پسندی کا خاتمہ تب ہی ہوگا  جب   تعلیم و تربیت کے ذریعے  انفرادی  اور  دانشمندی کے ذریعے اس سوچ کی اصلاح  کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

خیبر پختونخواہ نے گندم کی خریداری کا آغاز کردیا

وزیرخوراک نے مزید کہا کہ معیار و مقدار جانچنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پشاور : خیبرپختونخوا نے آج سے صوبے میں گندم کی خریداری کا آغاز کردیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیرخوراک نے ایک نجی ٹی وی سے  گفتگو میں بتایا کہ صوبے بھر میں گندم کی خریداری کے بائیس مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

مقامی کسانوں سے گندم انتالیس سو روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے خریدی جائے گی۔

وزیرخوراک نے مزید کہا کہ معیار و مقدار جانچنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حج فلائٹ آپریشن جمعرات 9مئی کو شروع ہوگا، وزارت مذہبی امور

پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گی، ترجمان وزارت مذہبی امور

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کےلئے حج آپریشن جمعرات 9مئی کو شروع ہوگا جو ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کیلئے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا،پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گی۔ 24 مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی،فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہونگے ۔

اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہونگے،کراچی سے 02 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے،لاہور سے 03 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہونگے۔

ترجمان نے کہا کہ ملتان سے دو پروازوں کے ذریعے 329 عازم کرام سفر حج کا آغاز کریں گے،سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمینِ کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے،کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو روانہ ہو گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی،259 حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہو گاجبکہ 20 جون کو پہلی پرواز حجاجِ کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف 13 ہزار 135 کارروائیاں کیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث خودکش بمبار افغان باشندہ تھا اور خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی افغانستان میں تیار کی گئی

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ چینی انجینئرز کے قتل کا منصوبہ ہمسایہ ملک افغانستان میں بنایا گیا تھا۔

انہوں نے آج(منگل) راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث خودکش بمبار افغان باشندہ تھا اور خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی افغانستان میں تیار کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چار دیگر مرکزی ملزمان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے ، انہو ں نے کہا کہ تمام چینی باشندوں کا تحفظ یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سالمیت پر کسی کوبھی ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ،  انہوں نے کہا کہ چینی انجینئرز پر حملے کا مقصد پاک چین دوستی کوسبوتاژ کرنا اور سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا تھا ، احمد شریف چودھری نے دہشت گرد گروہوں کو مکمل طور پر ختم کرنے اور عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف خفیہ اطلاعات پر مبنی تیرہ ہزار ایک سو پینتیس کارروائیاں کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

Trending

Take a poll