جی این این سوشل

پاکستان

اشرافیہ کا نیا پاکستان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں موجودہ سیاسی گروہ بندیوں کے ٹوٹنے اورنئے جوڑتوڑکی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ اس کی ایک وجہ تحریک انصاف حکومت کا تیزی سےغیرمقبول ہوناہے۔

ملک عاصم ڈوگر Profile ملک عاصم ڈوگر

ہر آنے والا دن حکومت کی نااہلی اور بے بسی کی نئی داستان رقم کرجاتاہے۔یہ تو بھلا ہواپوزیشن کا کہ وہ ان سے بڑھ کر نالائق اور داغدارماضی کی حامل ہےکہ حکومتی نااہلیوں کےباوجود عوام ان کا ساتھ دینے کو تیارنہیں۔عمران خان صاحب کا سب سےبڑانعرہ کرپشن فری پاکستان تھا۔آج بھی وہ ہرتقریر"نہیں چھوڑوں گا" کا نعرہ ضرورلگاتے ہیں۔تحریک انصاف حکومت بنے پونے تین سال گزرچکے لیکن اس سیاسی نعرے کےعملی نتائج اب تک نہیں پیدا ہو سکے۔سزا یافتہ ہونے کے بوجود نواز شریف بغرض علاج لندن بھجوا دیئے گئے۔اب وہ ایک نامعلوم پیچیدہ مرض کوجوازبنا کر لندن میں قیام پذید ہیں۔پی ڈی ایم کی تحریک کے دوران نواز شریف کےآن لائن خطابات سن کرذرا بھی محسوس نہیں ہوتا کہ یہ وہی شخص ہے جوچل اوربول بھی نہیں سکتاتھا۔اب وہاں لندن سے بیٹھ کر ملکی اداروں سےمتعلق دھمکی آمیز زبان استعمال کر رہا ہے۔ شاید لندن کی آب و ہوا ہی ایسی ہے۔سیاسی پناہ گزین اپنے ہی ملک کے مفادات اوراداروں کے خلاف بول کرآقاؤں کو خوش کرتے رہتے ہیں۔اندیشہ ہےکہ مسلم لیگ ن کےقائد نواز شریف کا یہ چلن انھیں ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے راستےپرنہ لے جائے۔ بقول سینئر صحافی رؤف کلاسرا، نواز شریف اپنی پہلی جلاوطنی کے دوران بھی انقلاب کا منجن بیچتے رہے ہیں۔پہلے یہ گفتگو ڈرائنگ روم کی حد تک تھی اب یہ تذکرےاورزبان برسرعوام کی جا رہی ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے جس دوران یہ "انقلابی"تقریریں کی جارہی تھیں اسی دوران مسلم لیگ ن کےرہنما محمد زبیرانھی اعلیٰ فوجی حکام سے بات چیت میں مصروف تھےجو نواز شریف کےنشانے پرتھے۔حیرت ہے کہ کچھ نادان لوگ ہرباراس انقلابی کے جھانسے میں آجاتے ہیں اورمیڈیا پر بیٹھ کرمعصوم عوام کوگمراہ کرتےہیں۔ جس طرح نواز شریف کے انقلاب کا نعرہ ایک سراب ہے۔اسی طرح جو یارلوگ عمران خان کے احتساب کے نعرے کو سچ سمجھتےہیں وہ ایک خود فریبی کےمرض میں مبتلا ہیں۔ چینی ، آٹا، ادویات اور پیٹرول اسکینڈل میں ملوث مافیاز عمران حکومت کاحصہ ہیں۔کیا کسی بھی ملوث فردکاعہدےسے ہٹایا جانا کافی ہے؟عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے طاقتورمافیا قانون سےبالاتر ہیں؟عمران خان صاحب نے چینی پر سٹہ اورمنی لانڈرنگ کی تحقیقات کوآگے بڑھا نےکا فیصلہ کیاہے۔ حکومتی ترجمانوں کی جانب سےایک لسٹ پبلک کی گئی ہے۔جس میں سیاسی خاندانوں کے ساتھ کاروباری افرادکےنام بھی سامنے آئے ہیں۔اس لسٹ میں اکثریتی سیاسی خاندانوں اوران کے رشتہ داروں کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔ باقی شریف فیملی اوران کے متعلقین ہیں۔سیاسی لڑائی اپنی جگہ لیکن مالی مفادات کے معاملے میں سب ایک ہیں۔عمران خان صاحب نے اپنا سیاسی قد مزید اونچا کرنے کے لئے شوگرمافیا کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز تو کروادیا ہے۔ پہلے سبسڈی کے ساتھ چینی باہر بھجوا کرمہنگی کروائی گئی۔پھر سبسڈی دے کر وہی چینی واپس منگوائی گئی۔ کیاعمران خان صاحب ان لوگوں کے خلاف کارروائی کریں گے جنھوں نےغلط فیصلوں کے ذریعے سینکڑوں ارب روپے کی سبسڈی دی۔یہ فیصلے کرنے والے اب بھی ان کی کابینہ میں بیٹھے ہیں۔جب تک اشرافیہ کےمفادات کےمحافظ ان کے ارد گرد بیٹھے ہیں تب تک یہ کارروائیاں نتیجہ خیز ہوتی نظر نہیں آتیں۔چینی مافیا کی سامنےآنے والی لسٹ میں سب زیادہ نشانے پرجہانگیر ترین ہیں۔بادی النظر میں لگتا ہےکہ جہانگیرترین کومیڈیا ٹرائل کا نشانہ بنا کر کسی اور بات کی سزا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جس طرح پانامہ کرپشن کیس میں 450 سے زائد افراد کے نام سامنے آئےتھے لیکن میڈیا ٹرائل صرف نواز شریف کا ہوا۔ جہانگیر ترین نے بھی اس معاملے سے سیاسی طور پر نمٹنے کی تیاری کر لی ہے۔ تحریک انصاف کےناراض اورغیر مطمئن ارکان اسمبلی کو اپنے گھر جمع کر کےحکومت کو پیغام دیا ہے کہ وہ اس کے لئے مشکل کا سبب بن سکتے ہیں۔یہ پوری سیاسی اشرافیہ کارویہ ہے کہ وہ اپنے اوپرکرپشن الزامات کا قانونی جواب دینے کی بجائے اسےسیاسی مسئلہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پی ڈی ایم کی پوری تحریک کے پس منظرمیں بھی مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹٰی اور جے یو آئی ف کی جانب سے قیادت پر کرپشن کیسز میں ریلیف حاصل کرنا تھا۔ جس میں وہ جزوی طور پر کامیاب بھی ہوئے ہیں۔اب حکومتی وزارءاورترجمانوں کے بیانات سے لگ رہا ہے کہ انھیں جہانگیر ترین کی سیاسی حرکیات سے مسئلہ ہو رہاہے۔لیکن اس کا انحصار اس بات پرہو گا کہ مقتدرطاقتیں مستقبل میں جہانگیرترین کوکوئی اہم کام سونپنا چاہتے ہیں؟ کیونکہ انفرادی سطح  پر ان سے لودھراں کی سیٹ جیتنا بھی مشکل کام ہے۔ البتہ اپنے وسائل کی بنیاد پروہ ایک عمل انگیز (کیٹالسٹ) شخص ہیں۔اشاروں پر موجود افرادکوجہازکی مفت سیربھی کراتےہیں ۔

تحریک انصاف کے لئے ان کی خدمات کسی سےڈھکی چھپی نہیں ہیں۔اس موقع کو غنیمت جان کے پیپلزپارٹی کی جانب سے جہانگیر ترین کے حق میں بیانات کوئی حیرت کی بات نہیں۔ پیپلزپارٹی کی پنجاب میں دوبارہ جگہ بنانےکی خواہش اسے کسی بھی سطح تک لےجاسکتی ہے۔بزدار سرکار کی جانب سے جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ ختم کرنےکے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو چکے ہیں۔عمران خان کو بھی ان کی صوبائی حکومت کی غلطی کا احساس ہو گیاہے۔اس لئے عثمان بزدار سے وضاحت طلب کرنے کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کی غیر مطمئن پارلیمانی قیادت کے مسائل حل کرنے کا حکم جاری کیاگیاہے۔افسوس اس بات کا ہے کہ یہ کام عوامی خدمت کی ترجیحات کی بجائے سیاسی مجبوریوں کے تحت کیا جارہا ہے۔مبارک ہو نیاپاکستان بھی اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر، تاریخ پر مشاورت جاری

شیڈول طے ہونے پر میڈیا کو حتمی تاریخ سے آگاہ کیا جائے گا، ذرائع

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ایک ماہ سے زائد مدت کے لیے موخر ہو گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دورے کی تاریخ پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ وہ 19 مئی کو پاکستان کے دوروزہ دورے پر آئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ دورہ اس وقت تک موخر ہو گیا ہے جب تک کہ فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کر لیتے۔

ذرائع کے مطابق اب جب دورہ ہوگا تو حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، شیڈول طے ہونے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی ، اس دعوت کو سعودی ولی عہد نے قبول بھی کر لیا تھا۔

اعلیٰ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے سعودی ولی عہد حج اور عید الاضحی کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کریں، دورے کا شیڈول بھی عید کے بعد ہی دونوں ممالک جاری کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اذلان شاہ ہاکی کپ ، جاپان نےفائنل میں پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کو پینلٹی شوٹ آوٹ پر شکست ہوئی

Published by Faisal Ali Ghumman

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جاپان نے پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں شکست دیتے ہوئے ٹرافی جیت لی ۔

تفصیلات کے مطابق کھیل کے چوتھے کواٹر میں مقابلہ 2-2 سے برابر تھا تاہم وقت مکمل ہونے پر میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آوٹ پر کیا گیا ۔ جاپان نے پاکستان کے خلاف 5 میں سے 4 گول داغے جبکہ پاکستان 5 پینلٹی شاٹس میں سے صرف ایک ہی گول کر سکا اور جاپانی کیپر نے پاکستان کے تمام وار ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو بھاری مارجن سے جیت دلوائی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کر نے منظوری دے دی

عوام کی خدمت کے لیے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں، مریم نواز

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کی سکریننگ کرکے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی۔ کمزور قوتِ بصارت اور قوتِ سماعت والے طلبہ کو چشمے اور ہیرنگ ایڈ دی جائیں گی۔پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولوں میں سکریننگ کا عمل جلد شروع کیاجائے گا، معروف ادارہ اے ٹی اسکیل 500 ملین کی مالی معاونت کرے گا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معروف ادارے اے ٹی اسکیل کے وفد نے  ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سکولوں میں انٹرنیٹ سروسز اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سکولوں کے بچوں میں غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات پر غوربھی کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں آٹزیم کے شکار بچوں کے لیے پہلا سرکاری سکول لاہور میں قائم کیاجائے گا۔ عوام کی خدمت کے لیے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نئے دور میں نئی سوچ سے ہی مثبت تبدیلی ممکن ہے۔ عالمی معیار کے مطابق تعلیم حاصل کرنا، ہر بچہ کا حق ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے نجی اشتراک سے پیکٹ ملک پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔ لاہور میں مفت ایمرجنسی وائی فائی کی سہولت دوبارہ شروع کر دی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ نیو ٹریشن اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا اور  متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک کار کی ضرورت پر زوردیا۔ علاوہ ازیں سکولوں کے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

اے ٹی سکیل کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف کا عوامی خدمت کا ویژن قابلِ تعریف ہے۔  

اس ملاقات کے دوران سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے نوشین عدنان اور دیگر بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

Trending

Take a poll