جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں عالمی یوم مزدور آج منایا جا رہا ہے

محنت کشوں کو آج بھی صحت کی سہولتوں سمیت سوشل سکیورٹی تک دستیاب نہیں، مزدور رہنما

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کی قربانیوں اور ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے عالمی یوم مزدور آج منایا جا رہا ہے۔

محنت کشوں کیلئے منائے جانے والے دن بھی مزدور اس دن کی اہمیت سے بے خبر اپنے بچوں کی روٹی کے لیے کام میں جتا ہوا ہے۔

مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے لاکھوں محنت کشوں کو آج بھی صحت کی سہولتوں سمیت سوشل سکیورٹی تک دستیاب نہیں، حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت کے اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

ان کا مطالبہ ہے کہ قومی، صوبائی اسمبلیوں سمیت سینیٹ میں محنت کشوں کی نمائندگی کے بغیر مزدوروں کے مفاد میں قانون سازی نہیں کی جا سکتی اور تمام سیاسی جماعتوں کو مزدوروں کے لیے مخصوص نشستیں مختص کرنا ہوں گی۔

1886 کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کئے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے لیکن پولیس نے جلوس پر فائرنگ کر کے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کیا جبکہ درجنوں کو اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی۔

شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔

پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر خارجہ15ویں اوآئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسحاق ڈار مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی،اسلامو فوبیا میں اضافے،دہشتگردی اور عالمی چیلنجوں بارے پاکستان کا موقف پیش کریں گے

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کو گیمبیا کے شہر بانجول میں اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی ) کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار 2 اور 3 مئی کو او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کےا جلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق یہ اجلاس مسلم امہ کے لیے ایسے مشکل وقت میں ہورہا ہے جب غزہ کے عوام مسلسل حالت جنگ میں ہیں۔یہ اسلامی ممالک کے سربراہان کے لئے ایک اہم موقع ہوگا جہاں وہ غزہ کی صورتحال پر غور کریں اور ایک مضبوط،اجتماعی اور متفقہ موقف اپنائیں۔

سربراہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیر خارجہ غزہ میں حالیہ نسل کشی،بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بنیادی حق خودارادیت ،مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی،اسلامو فوبیا میں اضافے،دہشتگردی اور عالمی چیلنجوں بارے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اجلاس کے موقع پر نائب وزیر اعظم اجلاس میں شریک سربراہان اور وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، جنرل عاصم منیر سے برطانوی فوج کے نامزد سی جی ایس کی ملاقات

ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی، آئی ایس پی آر

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی فوج کے نامزد سی جی ایس نے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی ، آرمی چیف نے دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے میں جنرل پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رولینڈ والکر کو برطانوی چیف آف اسٹاف نامز ہونے پر مبارکباد دی۔

جنرل عاصم منیر نے پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس سے خطاب کیا ، نامزد برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز بھی مقررین میں شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں مختلف شعبوں میں ماہرین،دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی نمائندوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک برطانیہ سٹیبلائزیشن کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان اہم دفاعی ڈائیلاگ ہے، کانفرنس کیلئے برطانیہ کا30رکنی وفد29اپریل سے3مئی تک پاکستان کا دورہ کررہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ برطانوی وفد کی قیادت سٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کررہے ہیں، کانفرنس میں عالمی ،علاقائی امور سمیت قومی سلامتی ،علاقائی امن واستحکام پر بات ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll