جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت میں مزید کمی

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,650 روپے اور 2,271.94 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مزید کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت پیر کو 500 روپے کم ہو کر 243,900 روپے پر فروخت ہوئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 244,400 روپے تھی۔

 سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے کم ہو کر 209,534 روپے سے کم ہو کر 209,105 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 192,072 روپے سے کم ہو کر 191,680 روپے ہو گئی۔


فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,650 روپے اور 2,271.94 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2،337 ڈالر سے کم ہوکر 2،335 ڈالر ہوگئی۔

پاکستان

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے  اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے نائب وزیراعظم کی تقرری کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنا یا کہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات ہیں، پاکستان کے آئین میں کہیں نائب وزیراعظم کے عہدے کا ذکر نہیں ہے، فیڈرل گورنمنٹ کے رولز آف بزنس میں بھی نائب وزیراعظم کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دے۔

یاد رہے کہ 2 مئی کو سندھ ہائی کورٹ میں بھی سینیٹر اسحاق  ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا تھا۔

28 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ملک کا نائب وزیراعظممقرر کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم مظفر آباد بھی جائیں گے جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں،وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مظفر آباد بھی جائیں گے جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ آزاد کشمیر میں گزشتہ دنوں ہونے والے احتجاج کے دوران تسلیم کیے گئے مطالبات سے متعلق ا ہم اعلان متوقع ہیں۔

شہباز شریف، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کرینگے۔ جس میں مستقبل میں کسی بھی بڑے تنازع سے بچنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نیلم جہلم پروجیکٹ کا بھی معائنہ کریں گے، اس کے علاوہ انہیں آزادکشمیر میں حال ہی میں ہونے والے احتجاج سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ 3 روز سے آزاد کشمیر میں سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی کے لیے جاری احتجاج اور ہڑتال کے دوران مشتعل مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے تھے جس کے دوران پتھراؤ کے جواب میں پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کردی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرول, ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرول, ڈیزل کی قیمتوں  میں بڑی  کمی کر دی گئی

 حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے54 پیسےفی لیٹرکمی کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 161 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 173 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll