اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کاڈنکاپورےپاکستان میں بج رہاہے ،نواز شریف نےلندن میں بیٹھ کرطاقت کےایوان ہلاکررکھ دیے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے پارٹی جنرل کونس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویزرشیدکو جس طرح ظلم اورستم کانشانہ بنایاگیاان سےدرخواست ہےمیری جگہ اسٹیج پر بیٹھیں، پرویز رشید کونوازشریف کا ساتھ دینے پر نااہل کیا گیا، مسلم لیگ ن آخر تک پرویز رشید کےساتھ کھڑی رہے گی۔مریم نواز نے کہا کہ ارکان اسمبلی کوخراج تحسین83کے83ارکان نےنوازشریف کےبیانیےپرلبیک کہا، پاکستان نے بہت کڑا وقت بھی دیکھا ہے، تمام ارکان نےنظم وضبط کامظاہرہ کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ان کاخیال تھاکہ نوازشریف کوباہربھیجیں گےتومسلم لیگ ن ٹوٹ جائےگی، ان کا خیال تھاکہ انہیں جیلوں میں پھینک کرمسلم لیگ کوتوڑدیں گے، ظلم وانتقام،جبر،دھونس دھاندلی جو اب دیکھی ہےوہ 73سال میں نہیں دیکھی، اس سب کےباوجودمسلم لیگ ن نہیں ٹوٹی۔ کہتےتھےنوازشریف کی نااہلی کابوجھ بہت بھاری ہے،کون اٹھائےگا، مسلم لیگ ن کوتوڑنےوالےخود ٹوٹ رہےہیں۔
لیگی رہنما مریم نواز نے خطاب میں کہا کہ باقی سب بیانیےآپ موت مرگئے،ایک بیانیاسرچڑھ کربولا کہ ووٹ کوعزت دو، نوازشریف کی نااہلی کا بوجھ کارکنوں نےاٹھایا،آج اس کاڈنکاپورےپاکستان میں بج رہاہے،22 کروڑعوام جھولیاں اٹھاکر عمران خان کو بددعائیں دےرہےہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں دیکھا ن لیگ کےووٹرباہرنکلے، کسی بھول اورغلط فہمی میں مت رہنا،ن لیگ کاووٹرووٹ کےدن نکلتاہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کاڈنکاپورےپاکستان میں بج رہاہے، نوازشریف کی نااہلی کا بوجھ کارکنوں نےاٹھایا، نوشہرہ کےعوام کو مبارکباددیتی ہوں،آپ نےاپنےمخالف کواسکےگھرمیں گھس کرمارا، نواز شریف نےلندن میں بیٹھ کرطاقت کےایوان ہلاکررکھ دیے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےجیل جانابھی برداشت کیا،اپنی والدہ کی موت کوبھی برداشت کیا، تمہیں فاول پلےکرناپڑا،الیکشن عملےکواغواکرناپڑالیکن ن لیگ جیت گئی۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ الیکشن میں پیسانہیں چلامسلم لیگ ن کا ٹکٹ چلا ہے ، ایم این اے،ایم پی اےبھی جانتےہیں کہ تم پہلی اورآخری باراقتدارمیں لائےگئےہو، نواز شریف کے کہنے پر ارکان نے ڈسپلن دکھایا اور یوسف گیلانی کو ووٹ دیا، کس نےکہاتھاکہ اگرشوآف ہینڈ نہ ہواتوالیکشن کےبعداپوزیشن روئےگی۔ اوپن بیلٹ اوروہ تمام بھاگ دوڑایسےنہیں تھی ان کونظرآگیاتھاکہ یہ ہاررہےہیں، تمہارایہ حال ہےکہ اپنےبل بوتےپرسینیٹ کی ایک نشست نہیں جیت سکے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ تمہاری جمہوریت اس وقت کہاں سورہی تھی جب 2018کاالیکشن چوری ہوا، آرڈیننس لانا،الیکشن کمیشن کوالزام دیناایسےہی نہیں تھا، عمران نےاعتماد کا ووٹ لے لیا تو آگے گھڑا ہے پیچھے کھائی ہے۔ اب ان کونوازشریف کابیانیہ یادآگیا،یہ کل سےکہہ رہےہیں کہ ووٹ کوعزت دو، ان کےاراکین سےکہتی ہوں آٹا،چینی،بجلی،گیس چوری کےجرائم میں بالکل شریک نہ ہوں، اگران اراکین نےان چوروں کاساتھ دیاتوعوام ان کامحاصرہ کرےگی، اسمبلیاں توڑکرالیکشن میں وہ جاتاہےجس نےعوام کی خدمت کی ہو۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 16 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 17 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل



