جی این این سوشل

پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جرمن سفیر سے ملاقات

راولپنڈی : پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے سفیر کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جرمن سفیر سے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جرمن سفیر سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے سفیر کی ملاقات طے پائی جس میں مجموعی علاقائی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ''پاکستان اپنے جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے''۔ آرمی چیف نے پانچویں پاک جرمن سٹریٹجک ڈائیلاگ کے انعقاد کو سراہا اور  باھمی فائدہ مند دوطرفہ تعلقات کی امید کا اظہار کیا۔

آرمی چیف اور جرمن سفیر کے درمیان افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جرمن سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے باھمی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

 

ٹیکنالوجی

اوپن اے آئی نے نئے فیچرز کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف کرا دیا

جی پی ٹی فور اوآڈیو اور ٹیکسٹ میں ہونے والی بات چیت کے علاوہ کیمرے کے ذریعے سامنے موجود تصویر کی کمانڈز کو سمجھنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اوپن اے آئی نے نئے فیچرز کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف کرا دیا

اوپن اے آئی کے چیٹ باٹ ”چیٹ جی پی ٹی“ کے استعمال سے جہاں دنیا بھر کے صارفین مستفید ہو رہے ہیں وہیں اب ان کے لیے اس کا اب تک کا سب سے تیز ترین ورژن ”جی پی ٹی فور اومنی یا جی پی ٹی فور او“ میدان میں آگیا ہے۔

یہ ایک ایسا آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ ہے جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے مختلف سوالوں کے جوابات دینے کا پابند تو ہوگا۔ ساتھ ہی یہ آڈیو اور ٹیکسٹ میں ہونے والی بات چیت کے علاوہ کیمرے کے ذریعے سامنے موجود تصویر کی کمانڈز کو سمجھنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

صارفین کو اس زیادہ طاقتور اور بہتر چیٹ جی پی 4 او تک مفت رسائی حاصل ہوسکے گی، جو ابھی 20 ڈالرز ماہانہ ادا کرنے والے ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا یہ نیا ماڈل جی پی ٹی 4 ٹربو سے دوگنا تیز اور 50 فیصد سستا ہے۔

اس کے علاوہ حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا یہ ورژن 50 زبانوں میں دستیاب ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 900  روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے پر آ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

ملک میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 900  روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 487 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر کے اضافے سے 2365 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فیصل وواڈا کا عدالتی کارروائی میں مداخلت کے ثبوت دینے کا مطالبہ

صرف الزامات سے کام نہیں چلے گا ، اب شواہد دینا پڑیں گے، پریس کانفرنس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل وواڈا کا عدالتی کارروائی میں مداخلت کے ثبوت دینے کا مطالبہ

سینیٹر فیصل واوڈانے کہاہے کہ عدالتی کارروائی میں مداخلت کے ثبوت دیئے جائیں، صرف الزامات سے کام نہیں چلے گا اب شواہد دینا پڑیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ اداروں کا مذاق اڑایا جارہا ہے، اداروں کی کہیں مداخلت ہے تو ثبوت دیں ہم ساتھ کھڑے ہوں گے۔پردوں کے پیچھے بات نہ کریں کھل کر بات کریں۔بار بار انٹیلی جنس اداروں کا نام لیاجا رہا ہے۔صرف الزامات سے کام نہیں چلے گا، ثبوت دینا ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ 15روز گزر گئے خط میں تفصیلات مانگیں مگرجواب نہیں آیا، جسٹس بابر ستار کو ایک سال بعد باتیں یاد آ رہی ہیں،کسی پر الزام لگانےسے کام نہیں چلے گا، شواہد دینا پڑیں گے۔

سینیٹر نے کہاکہ بتایا جائے کس نے عدالتی کارروائی میں مداخلت کی؟ آرٹیکل 2کے تحت ججز بارے کہا گیا کوئی لالچ نہیں ہونی چاہئے،کوئی پیپر ورک ہے تو فراہم کیا جانا چاہئے،مداخلت کے شواہد لے آئیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،عوام میں شوک و شبہات بڑھ رہے ہیں،تاریخ جسٹس اطہر من اللہ کو یاد رکھے گی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہت زیادہ مذاق اور کھلواڑ ہو گیاہے،امید کررہا ہوں جواب جلد آئے گا ، آنا چاہئے اور لیں گے،اب جو پاکستان میں پگڑی اچھالے گا ان کی پگڑیاں کا فٹبال ہم بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون بنانے والے دہری شہریت نہیں رکھ سکتےتو جج کیسے رکھ سکتے ہیں۔ جج دہری شہریت کے ساتھ کیسے بیٹھے ہوئے ہیں۔نسلہ ٹاور گِرا دیا گیا، بچے برباد ہو گئے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کیلئے شراب حلال اور ہمارے لئے حرام ہے۔سوشل میڈیا پر قدغن لگائیں مگر اپنی ذات کیلئے نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll