Advertisement
پاکستان

منی بجٹ سے عام آدمی پربوجھ نہیں پڑے گا:وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ منی بجٹ سے لوگوں پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں پڑے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 31st 2021, 1:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
منی بجٹ سے عام آدمی پربوجھ نہیں پڑے گا:وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسمبلی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے 700 ارب روپے کے بل کو 343 ارب روپے پر لے کر آئے ہیں اور مالیاتی ضمنی بل سے عوام پر بوجھ کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ سے لوگوں پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں پڑے گا اور بل میں 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ پر نظر ثانی کی گئی ہے جبکہ عام آدمی پر صرف 2ارب روپے کے ٹیکسوں کا بوجھ پڑے گا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ نمک، مرچ سمیت چند چیزوں پر ٹیکس سے عام آدمی متاثر ہو گا اور کمپیوٹرز، آئیوڈائز نمک، سرخ مرچ پر ٹیکس لگے گا اور ان اشیا میں پرسنل کمپیوٹر، سیونگ مشین، میچ باکسز، آئیوڈائزڈ سالٹ اور ریڈ چلی شامل ہیں لیکن کیا ان اشیا سے مہنگائی بڑھ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کہتا ہے سیلز ٹیکس ہم 48 گھنٹوں میں دے رہے ہیں لیکن میں نے کہا بےشک 7 روز میں دو لیکن کنفرم کر دو۔ فارما کا 160 ارب ہے اور وہ بھی ایڈجسٹ ایبل اور ریفنڈ ایبل ہے۔ 70 ارب رہ گیا اس میں لگژری آئٹم شامل ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس میں برانڈز، امپورٹڈ ساسیجز، امپورٹڈ سائیکل، بیکری آئٹم سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں اور عام آدمی سے صرف 2 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں پر ڈیوٹی بڑھے گی اور جن چیزوں پر چھوٹ تھی اس پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔ اب بتایا جائے 2 ارب روپے سے کون سا بڑا مہنگائی کا طوفان آجائے گا ؟ اس وقت ہمارا سیلز ٹیکس 3 ٹریلین کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت چاہتی ہے اسٹیٹ بینک سے پیسے لے لیتی ہے اور گزشتہ ڈھائی سال سے اسٹیٹ بینک سے کوئی پیسہ نہیں لے رہے۔ ابھی بھی 6 ہزار ارب روپے اسٹیٹ بینک کے دینے ہیں تاہم اسٹیٹ بینک کی اتھارٹی بورڈ کے پاس ہو گی اور اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی حکومتی سفارش کے تحت ہو گی۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ بورڈ کی تعیناتی حکومت پاکستان کرے گی اور اسٹیٹ بینک کا بورڈ حکومت نے لگانا ہے تو کوئی مسائل نہیں ہوں گے۔ آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک کو پراسیکیون سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا لیکن یہ ابہام ختم ہو جائے کہ ہم نے اپنی آزادی بیچ دی کیونکہ بورڈ پارلیمنٹری کمیٹیز کو بھی جواب دہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کا بورڈ ہمارے پاس ہے اور اداروں کو خود مختاری دینا پی ٹی آئی کے منشور میں شامل ہے۔ پارلیمانی کمیٹیاں اسٹیٹ بینک سے جواب طلبی کرسکیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس پر کہا کہ زرعی ادویات، کھاد اور ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس نہیں لگا رہے اور حکومت نے کوئی ایسا اقدام نہیں کیا جس سے غریب آدمی پر بوجھ پڑے۔ عالمی منڈی میں درآمدی اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان سمیت متعدد ملک متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 12 گھنٹے قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 16 گھنٹے قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 دن قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • ایک دن قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 9 گھنٹے قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 16 گھنٹے قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 15 گھنٹے قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 14 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 دن قبل
Advertisement