آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئرعملہ ہمارے ہیروز ہیں۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کے کانووکیشن میں شرکت کی، سی پی ایس پی کے نائب صدر شعیب شفیع نے استقبال کیا، سپہ سالار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں آرمی چیف کو سی پی ایس پی کی اعزازی فیلو شپ سے بھی نوازا گیا جبکہ انہوں نے کامیاب ہونیوالے گریجویٹس میں اسناد تقسیم کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا وبا میں فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر کام کرنے پر میڈیکل کمیونٹی کو سراہا اور ڈاکٹرز اور فزیشنز کو متعلقہ فیلڈ میں سپیشلائزیشن کرانے کی تعریف کی۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئرعملہ ہمارے ہیروز ہیں، چیلنجز کے باوجود کورونا میں ڈاکٹرز اور عملے نے عوام کی خدمت کی، ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر ورکرز نے دن رات کام کیا، قوم ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے نے کورونا کے دوران کئی قیمتیں جانیں بچائیں، آرمی میڈیکل کورکی قومی ہیلتھ کیئرسسٹم میں اہم خدمات ہیں، عوام کےتحفظ اور سکیورٹی کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائیں گے۔

وزیر اعظم نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی
- 20 گھنٹے قبل

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے،علاقائی امن و استحکام پر گفتگو
- 20 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی
- 38 منٹ قبل

وادیٔ لیپہ میں شدید برف باری، پاک فوج کے جوان عوام کی خدمت میں مصروف
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف
- ایک دن قبل

سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں ، 41خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

مسلسل اضافے کے بعدسونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، امید ہے فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی، ٹرمپ
- 12 منٹ قبل

قومی شناختی نظام میں بڑا انقلاب،فنگر پرنٹ پر مبنی تصدیق کو جدید فیس ریکگنیشن سسٹم سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 42 منٹ قبل








.jpg&w=3840&q=75)

