جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل، نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا: دنیا میں سب سے زیادہ پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کو منفرد سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل، نیا فیچر متعارف
واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل، نیا فیچر متعارف

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے جس  کی بدولت اب دوسروں کی جانب سے موصول ہونے والی تصاویر صارفین کی موبائل میموری نہیں گھیریں گی ۔

 

واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو دوستوں اور گروپ میں موصول ہونے والی تصاویر کے حوالے سے شکایت تھیں کہ وہ موبائل فون کی میموری کو کم کرتی ہیں۔جس پر واٹس ایپ نےصارفین کی شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا سسٹم متعارف کرایا تھا جس کے تحت انہیں کسی بھی تصویر یا ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے خصوصی اجازت دینا ہوتی تھی۔

 

واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جس کے تحت صارفین کو موصول ہونے والی تصاویر ایک بار دیکھنے کے بعد خود بہ خود ختم ہوجائے گی۔

 

اطلاعات ہیں کہ کمپنی اس فیچر کو سیلف ڈسٹرکٹنگ کا نام دے گی جس کے تحت صارف موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیو کا خود انتخاب کرے گا اور پھر یہ ایک بار دیکھنے کے بعد ختم ہوجائیں گی۔

اس نئے فیچر کو سیلف ڈسٹرکٹنگ کا نام دیا گیا ہےجس کی بدولت  تصاویر گیلری میں ایکسپورٹ نہیں ہوں گی اور ایک بار ونڈو بند کرنے کے بعد یہ خود بہ خود غائب ہوجائیں گی۔

ڈبلیو اے بیٹا کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شارٹ پر اس فیچر کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ٹیکنالوجی

لاہور میں فری وائی فائی سروس کا آغاز

یونیورسٹی، کالجوں، مارکیٹوں اور بازاروں میں نصب وائی فائی کے ذریعے اب بلا تعطل رابطے کا تجربہ کر سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں فری وائی فائی سروس کا آغاز

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج مختلف مقامات پر فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور کی 50 مقامات پر فری وائی فائی سروس کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی، کالجوں، مارکیٹوں اور بازاروں میں نصب وائی فائی کے ذریعے اب بلا تعطل رابطے کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہر بھر میں مفت وائی فائی متعارف کرانے کے ساتھ لاہور کی ڈیجیٹل تبدیلی کا آغاز کر دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا

ایران کے دفتر خارجہ کی عہدیدار ڈاکٹر معصومہ ایرانی نے عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اسلامی اقوام کے اتحاد اور مسلم ممالک کی یکجہتی پر یقین رکھتے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم شاعر اور فلسفی نے امت مسلمہ کو سوچ اور امید کی نئی جہت دی۔ یہ بات انہوں نے یہاں علامہ اقبال کونسل کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال کی یاد میں ’’بیادِ اقبال‘‘ کے عنوان سے منعقدہ خصوصی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے علامہ اقبال کونسل کے چیئرمین علامہ ذوالفقار احمد چیمہ کی سرپرستی میں اقبال کے فلسفے، زندگی اور خدمات کو فروغ دینے کے لیے اس اہم تقریب کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم امید کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی جس کا درس اقبال نے بھی اپنی شاعری اور دیگر ادبی تصانیف میں دیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اسلامی تہذیب کے احیاء پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کے عظیم مستقبل کے لیے پرامید ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے ملک میں معاشی طاقت بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔ اسحاق ڈار نے اقبال کی تعلیمات کو اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مسلسل جدوجہد کریں، علم حاصل کریں اور تحقیق پر توجہ دیں۔ پاکستان میں ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی نے بھی خطاب کیا اور علامہ محمد اقبال کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے پاکستان کا تصور ایک علیحدہ وطن کے طور پر پیش کیا۔

ایران کے دفتر خارجہ کی عہدیدار ڈاکٹر معصومہ ایرانی نے عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اسلامی اقوام کے اتحاد اور مسلم ممالک کی یکجہتی پر یقین رکھتے تھے۔ تاجکستان کے سفارت کار امام علی شفائی نے بھی علامہ محمد اقبال کی زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک فوج کے سینئر کمانڈز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کے سینئر کمانڈز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ واقعات میں شہید ہونے والے 8 کسٹم اہلکاروں کی بے لوث قربانیوں کے اعتراف اور اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج کے سینئر کمانڈروں نے شہداء کے آبائی شہروں میں جاکر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کی غیر متزلزل حمایت کے عہد کی روشنی میں پاک فوج کے سینئر کمانڈرز نے شہدا ء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔
شہداء کے اہل خانہ نے حمایت اور احترام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے۔ ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ آج ہم جس امن اور آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہ ان بہادر بیٹوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہے۔ ہم بحیثیت قوم شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll