جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ ، اپوزیشن نے حکمت عملی تشکیل دیدی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کےقومی اسمبلی اجلاس میں اعتماد کاووٹ لینے کے اعلان کے بعد اپوزیشن نے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کامعاملہ، اپوزیشن نے حکمت عملی تشکیل دیدی
وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کامعاملہ، اپوزیشن نے حکمت عملی تشکیل دیدی

زرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکمت عملی طے پاگئی ہے  اور  یہ فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن ہفتے کو بلائے گئے اسمبلی اجلاس میں بھرپور شرکت کرے گی،     اپوزیشن قومی اسمبلی اجلاس میں بھرپور احتجاج کرے گی،    مریم نواز اور بلاول زرداری کی ملاقات میں معاملہ پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ زرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہرصورت پارلیمنٹ ہاوس پہنچیں ، اجلاسمیں اپوزیشن لیڈرز نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی کوشش کریں گے،سپیکر کی طرف سے اجازت نہ دئے جانے کی صورت میں بھی احتجاج کیا جائے گا، اسپیکر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جانے کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے رویہ پر بھی احتجاج کیا جائے گا۔ زرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن پلے کارڈز لے کر آئے گی اور اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا،  اپوزیشن کی طرف سے اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے وقت abstain کیا جائے گاجبکہ  ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔

خیال رہے گزشتہ روز سینیٹ الیکشن میں جنرل نشست ہارنے کے بعد وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ میں اپ سیٹ کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا جس کو ان پر اعتماد نہیں سامنے آکر اظہار کرے۔اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد پیسے کی سیاست کو بے نقاب کرنا ہے۔ فیصلہ کیا ہے کہ اسی ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کروں گا۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اہم اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں اعتماد کے ووٹ اور حفیظ شیخ کی شکست کے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا۔

 دوسری جانب اپوزیشن کا مطالبہ  ہے کہ  وزیراعظم قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں  اور ان کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کررکھا ہے۔

پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین و قانون سمیت رولز میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، اسحاق ڈار کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔

ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل درخواست پر سماعت کرے گا ، درخواست طارق منصور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں وزیر خارجہ کو ڈپٹی وزیر اعظم بنانے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں وفاقی کابینہ، پرائم منسٹر سیکریٹریٹ، پرنسپل سیکریٹری ایوان صدر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین و قانون سمیت رولز میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، اسحاق ڈار کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سےمستعفی

صدارت سے استعفیٰ دیے جانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی آگاہ کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سےمستعفی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا۔

آصف زرداری کی جانب سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دیے جانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد پیپلز پارٹی پالیمنٹرین آصف زرداری کی ہمشیرہ، رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپر کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

آصف زرداری کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ کچھ حلقوں کی جانب سے ان پر صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود ایک سیاسی جماعت کی سربراہی کرنے پر تنقید کی جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ 9 مارچ کو حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوگئے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بھارتی فوج کی جارحیت جاری ، فائرنگ سے کشمیری جوان شہید

تفصیلات کے مطابق  تازہ کارروائیوں میں بھارتی فوج نے ایک نہتے کشمیری نوجوان کو شہیداور دو کو گرفتار کرلیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی فوج کی جارحیت جاری ، 
 فائرنگ سے کشمیری جوان شہید

کشمیر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے اضلاع  سامبا اور بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق  تازہ کارروائیوں میں بھارتی فوج نے ایک نہتے کشمیری نوجوان کو شہیداور دو کو گرفتار کرلیا ہے۔

 نوجوان کو ضلع  سامبا کے قریب فوجی کارروائی کے دوران بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورسز نے شہید کیا۔

 ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے آراگام میں بھارتی پولیس نے تلاشی اور حراست کی کارروائی کے  کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ علاقے میں شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف لوگوں میں پائےجانے والے غم و غصے اور اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج اور حکومت کو اس معاملے پرآڑے ہاتھوں لینے پر بھارتی  حکام نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll