بولیویا: بولیویا کی مقامی یونیورسٹی میں خوف ناک حادثہ رونما ہوا جس میں 7 طلبا جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاطینی امریکہ کے ملک بولیویا کی مقامی یونیورسٹی میں افسوسناک حادثہ رونما ہوا جس کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔
یونیورسٹی کیمپس کی بالائی منزل پر طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی کہ جگہ کی کمی اور دھکم پیل کے سبب بالکونی ٹوٹ گئی اور کنارے پر کھڑے طلبا 3 سے 4 منزلیں نیچے جا گرے جس کے نتیجے میں 7 موقع پر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دو لڑکیاں گرنے سے بچ گئیں۔
لاطینی امریکا کے ملک بولیویا کی مقامی یونیورسٹی میں ہونے والے حادثے میں 7 طلبا ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔ pic.twitter.com/6xHifaiyQz
— Malik Sultan Awan???? (@maliksultan095) March 5, 2021
وزیر صحت جیسن اوزا کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں 7 طلبا ہلاک اور 5 زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کے مطابق مرنے والوں کی عمریں 20 سے 24 سال کے درمیان ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ واقعے سے پہلے اسٹوڈنٹس کے دوگروپوں میں جھگڑا ہو رہا تھا جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے۔
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 3 دن قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 3 دن قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 3 دن قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 3 دن قبل

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 21 گھنٹے قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 2 دن قبل

