Advertisement
علاقائی

پونے تین کروڑ روپے کے عوض مار خور کا مہنگا ترین شکار

شکار کیے گئے مار خور کی عمر نو سال ہے اور سینگوں کا سائز 45 انچ ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ شکاری ٹرافی کے طور پر مارخور کے سینگ اپنے ساتھ لے جائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 2nd 2022, 4:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پونے تین کروڑ روپے کے عوض مار خور کا مہنگا ترین شکار

امریکی شہری نے خیبر پختونخواکے ضلع چترال میں پونے 3 کروڑ روپے کی عوض  پاکستان کے قومی جانور مار خور کو شکار کیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق لوئر چترال کی تھوشی مارخور کنزروینسی میں امریکی شہری برائن کنسل ہارلن نے مار خور کا شکار کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ  امریکی شہری نے مار خور  کے شکار کی ہٹنگ ٹرافی گزشتہ سال نیلامی میں ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں حاصل کی تھی۔جو اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔

شکار کیے گئے مار خور کی عمر نو سال ہے اور سینگوں کا سائز 45 انچ ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ شکاری ٹرافی کے طور پر مارخور کے سینگ اپنے ساتھ لے جائے گا۔

خيبر پختونخوا کے علاقے چترال، کوہستان، گلگت بلتستان ،صوبہ بلوچستان اور کشمیر ميں مارخور کی کئی اقسام پائی جاتی ہيں۔پاکستان میں ٹرافی ہنٹنگ سکیم کے تحت ہر سال مارخور کے شکار کے لیے 12 لائسنسز جاری کیے جاتے ہیں۔

گزشتہ سال بھی ایک امریکی شہری نے مارخور کا شکار کیا تھا۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق یہ شکار 88 ہزار امریکی ڈالر کے عوض کیا گیا جبکہ 2020 میں بھی ایک شکاری نے نر مارخور کے شکار کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر کی رقم ادا کی تھی۔

Advertisement
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 hours ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 4 minutes ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 4 hours ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا