ٹیکساس: معروف کمپنی بلیک بیری نے 4 جنوری 2022 سے اپنی تمام سروسز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

موبائل فون کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی کمپنی بلیک بیری نے اعلامیہ جاری کیا جس میں انہوں نے بلیک بیری نے فون استعمال کرنھے والوں کا خصوصی شکریہ ادا اور اپنے عہد کے اختتام کا اعلان بھی کیا۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلیک بیری کی تمام سروسز 4 جنوری سے دنیا بھر میں بند کردی جائے گی یہاں تک کہ جن موبائل فونز کو اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر منتقل کیا تھا وہ بھی کام نہیں کریں گےاور صارفین ڈیٹا، میسجز، انٹرنیٹ اور ایمرجنسی نمبر 911 پر بھی کال نہیں کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ 2013 میں بلیک بیری نے آخری بار نیا آپریٹنگ سسٹم پیش کیا تھا تاہم اگلے ہی سال کلاؤڈ (اسٹوریج) سرور پر ہیکرز کی رسائی اور ڈیٹا چوری ہونے کے بعد کمپنی کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا، کمپنی نے صارفین کو سیکیورٹی کے حوالے سے اطمینان دلانے کے لیے نہ صرف یقین دہانی کرائی بلکہ دو سال قبل ستمبر میں کمپنی نے سافٹ ویئر کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کرنے کا اعلان بھی کیا تھا مگر کوئی فائدہ نہ ہوسکا۔

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 7 hours ago
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 8 hours ago

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 2 days ago

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 8 hours ago

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 3 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- a day ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- a day ago
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- a day ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 8 hours ago
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- a day ago
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- a day ago










