جی این این سوشل

پاکستان

آصف زرداری کی چودھری پرویز الہیٰ کو آفر،عمران یعقوب کا بڑا انکشاف

لاہور : سنیئر صحافی اور تجزیہ کار عمران یعقوب نے کہا ہے کہ زرداری صاحب وزیر اعظم کے حمایتیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

زرداری صاحب کی چودھری پرویز الہیٰ کو آفر،عمران یعقوب کا بڑا انکشاف
زرداری صاحب کی چودھری پرویز الہیٰ کو آفر،عمران یعقوب کا بڑا انکشاف

 جی این این کے پروگرام "ویو پوائنٹ" میں سنیئر صحافی اور تجزیہ کار عمران یعقوب  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری معلومات کے مطابق آصف زرداری نے چودھری پرویز الہیٰ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں زرداری صاحب نے چوہدری صاحب کو آفر کروائی ہے کہ اگر آپ پی ڈی ایم میں شامل ہو جاتے ہیں تو ہم آپ کو پنجاب کا وزیراعلی بنا دیں گے۔

جس  پر پرویز الہیٰ نے جواب دیا کہ موجودہ حالات میں ق لیگ عمران خان کو نہیں چھوڑ سکتی۔

دنیا

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف اپنے عہدے سے مستعفی

حمزہ یوسف نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے  رہیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف  اپنے عہدے سے مستعفی

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکاٹس نیشنل پارٹی (ایس این پی) کے رہنما کو اس ہفتے دو عدم اعتماد کے ووٹوں کا سامنا کرنا تھا،ایس این پی کے ارکان کو ایک نیا لیڈر منتخب کرنے کی ضرورت ہو گی۔

گزشتہ ہفتے، سیاسی اتحاد سے الگ ہونے کے بعد، پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے کہا تھا کہ وہ مخالفین کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنے کو ترجیح دیں گے۔

اسکاٹس نیشنل پارٹی کے سابق لیڈر جان سوینی سے پارٹی کے قائدین نے رابطہ کیا ہے تاکہ انہیں عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر بننے پر رضامند کیا جاسکے۔

بتایا جارہا ہے کہ جان سوینی بعض ذاتی وجوہ کی بنیاد پر عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر کا منصب سنبھالنے سے گریز کر رہے ہیں۔ فرسٹ منسٹر کے تقرر کے لیے اب صرف 28 دن رہ گئے ہیں۔ بصورتِ دیگر انتخابات کرانا ہوں گے۔

دوسری جانب حمزہ یوسف کا کہنا ہے کہ اقتدار پر قابض رہنے کےلیے اپنے اصولوں کا سودا نہیں کرسکتا،استعفیٰ ملک اور پارٹی کے مفادات میں ہے۔

حمزہ یوسف نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے  رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے پر کسانوں کا احتجاج ، رہنما کسان اتحاد گرفتار

پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے کے خلاف کسان اتحاد کی احتجاج کی کال پر مختلف شہروں سے کسانوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے پر  کسانوں کا  احتجاج ، رہنما کسان اتحاد  گرفتار

لاہور : لاہور میں گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے  کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان جی پی او چوک پہنچ گئے، جہاں کسانوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

پولیس نے عمیر مسعود اور دیگر کسان کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ، مزید کسانوں کی گرفتاریوں کا سلسہ جاری ہے ۔ 

اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے کے خلاف کسان اتحاد کی احتجاج کی کال پر مختلف شہروں سے کسانوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

رہنما کسان اتحاد کے مطابق پولیس نے متعدد کسانوں جو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتاریوں کے بعد کسان منتشر ہو گئے اور پولیس اور کسان آمنے سامنے آگئے جس کے بعد حالات کشیدگی کی جانب جاری ہیں ۔ 

واضح رہے کہ کسان بورڈ پاکستان کا کہنا ہے کہ دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل

شہباز شریف نے امیر کویت کا عہدہ سنبھالنے پر شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی امیر کویت سے  ملاقات ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل

سعودی عرب  : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر امیر کویت شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے امیر کویت کا عہدہ سنبھالنے پر شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی مفاد کی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مفاہمت کی جن یادداشتوں اور معاہدوں پر گزشتہ سال دستخط کئے گئے ہیں ان پر بروقت اور مؤثر انداز میں عمل درآمد کیا جائے گا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال باالخصوص غزہ میں جاری بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll