Advertisement

سعودی عرب : ماسک نہ لگانے پر 50 ہزار روپے جرمانہ 

ریاض : سعودی عرب کی حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ماسک نہ لگانے والوں پر جرمانے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جنوری 3 2022، 8:45 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب : ماسک نہ لگانے پر 50 ہزار روپے جرمانہ 

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عوامی مقامات پر جو شہری بغیر ماسک کے نظر آئیں گے ان پر ایک ہزار سعودی ریا ل  جرمانہ کیا جائے گا۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 50 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ماسک کی دوبارہ خلاف ورزی زیادہ نقصان دہ ثابت ہو گی کیونکہ  دوسری بار ماسک نہ پہننے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پورے ملک میں تمام بند اور کھلے مقامات پر ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کے ایس او پیز پر عمل ضروری ہے۔ وزارت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے حرمین شریفین سمیت تمام تجارتی اداروں میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی پر عملدر آمد شروع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، جس کے پیش نظر حرمین شریفین میں ایک بار پھر پابندیاں عائد کردی گئیں ۔ سعودی حکام کی جانب سے کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر زائرین کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

خیال رہے سعودی عرب میں اگست 2021 کے بعد یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزار سے متجاوزہوچکی  ہے اور کورونا کیسز پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں ۔

Advertisement
ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف

  • 14 hours ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ

  • 13 hours ago
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر

میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر

  • 2 hours ago
انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان  کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان  کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے

  • an hour ago
یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ

  • 13 hours ago
اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا

  • 14 hours ago
وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل  جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا

  • 2 hours ago
پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

  • 19 minutes ago
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی

  • 2 hours ago
روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

  • 3 hours ago
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

  • 14 hours ago
قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ

قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ

  • 44 minutes ago
Advertisement