ریاض : سعودی عرب کی حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ماسک نہ لگانے والوں پر جرمانے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔


سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عوامی مقامات پر جو شہری بغیر ماسک کے نظر آئیں گے ان پر ایک ہزار سعودی ریا ل جرمانہ کیا جائے گا۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 50 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ماسک کی دوبارہ خلاف ورزی زیادہ نقصان دہ ثابت ہو گی کیونکہ دوسری بار ماسک نہ پہننے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پورے ملک میں تمام بند اور کھلے مقامات پر ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کے ایس او پیز پر عمل ضروری ہے۔ وزارت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے حرمین شریفین سمیت تمام تجارتی اداروں میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی پر عملدر آمد شروع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، جس کے پیش نظر حرمین شریفین میں ایک بار پھر پابندیاں عائد کردی گئیں ۔ سعودی حکام کی جانب سے کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر زائرین کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہے۔
خیال رہے سعودی عرب میں اگست 2021 کے بعد یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزار سے متجاوزہوچکی ہے اور کورونا کیسز پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں ۔

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 3 دن قبل

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 28 منٹ قبل

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 4 دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 20 گھنٹے قبل

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- 4 گھنٹے قبل

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 3 دن قبل

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 3 دن قبل

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 3 دن قبل

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 4 دن قبل






