اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 714کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید38 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 166 ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 17ہزار 352ہے،اب تک کورونا کے 5 لاکھ 88 ہزار 728 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار964 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار534 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 392 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار411 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 73 ہزار 515 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2104افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار106کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 200 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 45 ہزار 329جبکہ اموات کی تعداد 506تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار958افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 102افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار464 ہوچکی ہے جبکہ 309افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 1441 افراد کوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں ، ملک بھر 5 لاکھ 58 ہزار 210مریض کوروناکوشکست دےچکے ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 200 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ڈی آئی خان:دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ،جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
- 6 hours ago

ایران کو تمام ضمانتیں دینی ہوں گی ، جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرےگا، میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
- 4 hours ago

وزیر اعلی پنجاب کا غریب دیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دینے کا فیصلہ
- 6 hours ago

تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری،قائمہ کمیٹی نے انکم ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز دے دی
- 7 hours ago

ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے اپنے 3 جانشین تجویز کر دیے، امریکی اخبار کا دعویٰ
- 5 minutes ago

حکومت نے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا، وزیر خزانہ
- 6 hours ago

آئینی بینچ میں توسیع کی مخالفت پر جسٹس منصور کا خط منظر عام پر آگیا
- 4 hours ago

اسرائیل کو بارہا سمجھایا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے ارادے کا کوئی ثبوت نہیں ، پیوٹن
- 5 hours ago

مسلمان اختلافات ختم کرکے متحد ہوجائیں: ترک صدر
- 5 hours ago

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی مذمت، ایران و غزہ جنگ بندی پر زور
- 7 hours ago

قومی کرکٹر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے،تصاویر وائرل
- 7 hours ago

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے سے صاف انکار کر دیا
- 16 minutes ago